انوارالعلوم (جلد 5) — Page 588
انوار العلوم جلد ۵ ۵۸۸ ہدایات زریں سے کہتا ہے ۔ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص : ۵ کہ جو کچھ تیری طرف سے مجھ پر بھلائی نازل ہو ئیں اس کا محتاج ہوں پس جب حضرت موسی نبی ہو کہ خدا تعالیٰ کے محتاج ہیں تو معمولی مومن کیوں محتاج نہ ہوگا؟ ہر ایک مبلغ کو دُعا سے ضرور کام لینا چاہئے اور اس کو کسی حالت میں بھی نہ چھوڑنا چاہئے ۔ دسویں چیز مبلغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس میں انتظامی قابلیت دسویں ہدایت دسویں چیزی بھی کیا یہ ضروری ہے کہ اس میں اعلی ہو۔ اگر اس میں یہ قابلیت نہ ہوگی تو اس کا دائرہ عمل بہت ا۔ اس لئے محدود ہو گا۔ اور اس کی کوششوں کا دائرہ اس کی زندگی پر ہی ختم ہو جائے گا۔ اسے اس بات کی بھی فکر ہونی چاہئے کہ جس کام کو اس نے شروع کیا ہے وہ اس کے ساتھ ہی ختم نہ ہو جائے بلکہ اس کے بعد بھی جاری رہے اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے قائمقام بنائے ۔ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبلغ تھے مگر آپ مبلغ گر بھی تھے۔ ہمارے مبلغوں کی اس طرف قطعاً توجہ نہیں ہے ۔ وہ یہ کوشش نہیں کرتے کہ جہاں جائیں وہ اپنے قائمقام بنائیں اور کام کرنے والے پیدا کریں ۔ تاکہ انتظام اور ترتیب کے ساتھ کام جاری رہے ۔ یہ اس طرح ہو سکتا ہے کہ مبلغ جن لوگوں کو دوسروں کی نسبت زیادہ لائق دیکھیں اور جو شوق رکھیں جوش ان کو مختلف مسائل کے دلائل سکھائیں اور ہر بار ان میں اضافہ کرتے رہیں۔ اور دیکھتے رہیں کہ انہوں نے پہلے دلائل کو یاد کر لیا ہے یا نہیں۔ اور پھر انہیں یہ بھی کہیں کہ ہمارے بعد تم تبلیغ کرنا اور اس کے متعلق ہمیں اطلاع دیتے رہنا ۔ میں نے تالیف و اشاعت کے دفتر کو اس کے متعلق تاکید کی تھی کہ ہر جگہ تبلیغ کرنے والے مقرر کئے جائیں اور اس نے نیم مردہ سی تحریک بھی کی جو اسی م حالت میں رہی ۔ کئی جگہ تبلیغی سیکرٹری مقرر ہی نہیں ہوئے اور کسی جگہ مقرر ہوئے تو انہوں نے کچھ کیا نہیں۔ دراصل ان کو پہلے خود زندہ ہونا چاہئے اور زندگی کی علامات ظاہر کرنی چاہئیں ۔ تاکہ دوسروں کو زندہ کر سکیں لیکن جبکہ وہ خود مردہ حالت میں پڑے ہیں تو ان سے کسی کام کی کیا امید ہو سکتی ہے۔ غرض جہاں مبلغ جائیں۔ وہاں دوسروں کو تبلیغ کرنا سکھائیں اور بتائیں کہ اس طرح بحث کرنی چاہئے ۔ بحث کرنا اور بات ہوتی ہے اور لیکچر دینا اور اس لئے بحث اور دوسرے مذاہب کے متعلق گفتگو کرنے کے گر سکھانے چاہیں۔ تاکہ ایسے لوگ پیدا ہو جائیں جو ان کے بعد کام کرتے رہیں۔