انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 565 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 565

انوار العلوم جلد ۵۶۵ تحدة وصل عَلَى رَسُول الكمي بدا بات زرین مبلغین کو ہدایات (۲۶ جنوری سا بعد نماز عصر بورڈنگ مدرسہ احمدیہ کے ایک کمرہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے مبلغین جماعت جماعت احمدیہ ، مبلغین کی کلاس کے طلباء ، مدرسہ احمدیہ کی ساتویں جماعت کے طلباء اور افسران صیغہ جات کے سامنے حسب ذیل تقریر فرمائی ۔ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : ) تبلیغ کے طریقوں پر غور کرنا ہم چونکہ ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جس نے اور ذمہ داریوں کے علاوہ اس ذمہ داری کا اُٹھانا بھی ضروری قرار دیا ہوا ہے کہ ساری دنیا کو ہدایت پہنچائی جائے اور ہر مذہب ، ہر ملت، ضروری قرار دیا کہ کو اور ہر ہرا ہر فرقہ اور ہر جماعت کے لوگوں کو ہدایت کی جائے اس لئے ہمارے لئے تبلیغ کی ضروریات پر غور کرنا اور اس کے لئے سامان بہم پہنچانا نہایت ضروری معاملہ ہے اور خصوصیت کے ساتھ اس معاملہ پر غور کرنا نہایت ضروری ہے کہ تبلیغ کن ذرائع سے کرنا زیادہ مفید اور نتیجہ خیز ہو سکتا ہے اور کن طریقوں ہوسکتا کو کام میں لانے سے اعلیٰ نتائج نکل سکتے ہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں سال سے زیادہ عرصہ ہمارے سلسلہ کو تبلیغ شروع کئے ہوئے ہوا ہے مگر اس وقت تک وہ نتائج پیدا نہیں ہوئے جن کے پیدا ہونے کی امید ان صداقتوں کی وجہ سے کی جاسکتی ہے جو ہمارے پاس ہیں ۔ مفید اور اعلی نتائج دو ہی طرح پیدا