انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 535 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 535

انوار العلوم جلد ۵ ۵۳۵ ڈالتا ہے۔ پہلے تو سب دروازوں پر ایک فرشتہ تھا کہ وہ چکر لگاتا اور دیکھتا رہے کہ کسی دروازے سے شیطان داخل نہ ہو سکے پھر ترقی کرتے کرتے اس طرح ہوتا ہے کہ ہر سوراخ پر فرشتہ مقرر ہو جاتا ہے ۔ چنانچه خدا تعالیٰ فرماتا ہے : لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ فرماتا : مِنْ مِنْ أَمْرِ اللهِ (الرعدہ : ۱۴) لوگوں نے غلطی سے اس آیت کو ہر انسان کے متعلق سمجھا ہے۔ مگر اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ذکر ہے ۔ اور کنے کی ضمیر آپ ہی کی طرف جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ ہمارا ایسا بندہ ہے کہ اس کے آگے اور پیچھے محافظ مقرر ہیں ۔ کوئی شیطانی تحریک نہیں جو شیطانی ہو کہ اس کے پاس پہنچے ہر ایک شیطانی تحریک اس کے پاس آکر رک جائے گی اور اس تک نہیں پہنچ سکے گی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کے لئے ایک ہی فرشتہ مقرر ہوتا ہے ۔ لیکن جو خدا کے خاص مقرب ہوتے ہیں ۔ ان کے لئے کئی کئی ہوتے ہیں ۔ چنانچہ اس کا لطیف ثبوت دوسری جگہ سے بھی ملتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ترقی کرتے کرتے مومن اس درجہ کو پہنچ جاتا ہے کہ اس کے ہر سوراخ پر فرشتے بیٹھ جاتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : - وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ ، سَلامُ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدارة (الرعد : ۲۴-۲۵) فرمایا جب انسان مرنے کے بعد جنت میں جائیں گے تو ملائکہ ہر دروازے سے آکر ان کو سلام کریں گے اور کہیں گے کہ تمہارے صبر کے بدلہ میں تم پر سلامتی ہو۔ اس آیت کے یہ معنے نہیں کہ بہت سارے فرشتے ہوں گے اس لئے مختلف دروازوں سے آکر سلام کریں گے کیونکہ اگر بہت فرشتے 1 ہوں تو وہ بھی ایک ہی دروازہ سے آسکتے ہیں ۔ اور اگر کہا جائے کہ اتنا ہجوم ہو گا کہ ایک دروازہ سے نہیں آسکیں گے تو پھر اس کے بیان کرنے کی کیا ضرورت اور کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ ایک دروازہ کی اور سکتا سے آئیں یا مختلف دروازوں سے آئیں ایک ہی بات ہوگی ۔ اصل میں اس کے سہی معنے ہیں کہ قیامت کے دن ہر دروازہ کا فرشتہ آئیگا اور آکر مبارک باد دے گا کہ تم اس میں کامیاب ہو گئے ہو جس میں میں اور تم دونوں مل کر شیطان کا مقابلہ کرتے رہے تھے ۔ اس وقت فرشتہ کو بھی خوشی ہوگی اور انسان کو بھی ۔ تو ہر سوراخ کا فرشتہ اسے سلامتی کی دعا دے گا ۔ رہی یہ بات کہ آیا کئی دروازے ہوتے ہیں یا نہیں یہ موٹی بات ہے اور ہر انسان جانتا ہے کہ بیرونی چیزوں کے اثر کرنے کے کئی ذرائع ہیں کبھی انسان آنکھ سے روپیہ دیکھتا ہے تو اس کے دل میں لالچ پیدا ہوتی ہے اور وہ چوری کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے ۔ اگر اس کی آنکھیں نہ دیکھتیں تو یہ