انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 499 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 499

انوار العلوم جلد ۵ ۴۹۹ متفرق ملائکه قُلْ يَتَوَقَكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وَكِلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ (السجدة : ١٢ ) کہ تمہاری روح قبض کرتا ہے موت کا فرشتہ جس کے سپر د تمہاری جان نکالنے کا کام کیا گیا ہے پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔ کہ یہ ہوتا ہے کہ وہ شریروں جو ہی پر تیسرا کام فرشتوں کا یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ شریر لوگ جو نبیوں کا مقابلہ کرتے ہیں ان پر عذاب لاتے ہیں۔ وہ فرشتے جب شریروں سے ملتے ہیں تو ان میں ایسی میگنیٹک طاقت پیدا ہوتی ہے کہ شریر جل جاتے ہیں جیسے پٹرول کے پاس آگ جلاؤ تو اسے آگ لگ جاتی ہے۔ اسی طرح شریر پڑول کی طرح ہوتے ہیں اور ملائکہ آگ کی طرح ۔ جب ان کے ساتھ لگتے ہیں تو شریر جل جاتے ہیں اور جب وہ ان کے پاس آتے ہیں تو انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِي رَبُّكَ أَوْ يَأْتِي بَعْضُ أَيْتِ رَبِّكَ ، يَوْمَ يَأْتِي بَعْضُ ايْتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ مَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا ، (الانعام : ١٥٩ ) کیا یہ اس بات کی انتظار کرتے ہیں کہ ملائکہ آجائیں ۔ اگر وہ آگئے تو ادھر وہ آئیں گے اُدھر یہ تباہ ہو جائیں گے۔ وہ ان کے لئے چنگاری ہیں اور یہ ان کے سامنے بارود چوتھا کام ملائکہ کا یہ ہے کہ مومنوں کی مدد کرتے ہیں۔ کافروں کے لئے تو وہ چنگاری ہیں که او ادھر وہ قریب ہوئے اور اُدھر وہ جلے لیکن مؤمن ان سے مدد مدد لیتے اور وہ انہیں دیتے ہیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- مارو إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ وَنَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمُ في الحيوة الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ * وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ رحم السجدة : ۳۱-۳۲ ) وہ لوگ جو کہتے ہیں۔ ہمارا رب اللہ ہے ۔ پھر وہ اس بات پر قائم ہو جاتے ہیں۔ کوئی چیز انہیں اس سے پھرا نہیں سکتی ۔ ان پر ملائکہ اترتے ہیں اور کہتےہیں تمہیں بشارت ہو جنت کی ۔ تم ڈرو نہیں۔ ہم تمہارے مدد گار ہیں۔ اس دنیا میں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ اور جنت میں جو کچھ تم چاہوگے دہی تمہیں ملے گا اس سے معلوم ہوا کہ بعض فرشتوں کا کام مومنوں کی مدد کرنا ہے ۔