انوارالعلوم (جلد 5) — Page 420
انوار العلوم جلد ۵ ۴۲۰ اصلاح نفس پھر دیکھو وہ کہتے ہیں۔ خلافت کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے اور گائے کا کھانا چھوٹا ۔ اس لئے ہم گانے کا ذبح کرنا ترک کر دیتے ہیں تاکہ ہندو ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں اور ان کی مدد سے خلافت مل جائے ۔ ہم کہتے ہیں ہمارے نزدیک چونکہ خدا کی بادشاہت بڑی ہے اور دوسرے جھگڑنے چھوٹے اس لئے ہم انگریزوں سے صلح رکھنا چاہتے ہیں تاکہ امن میں ہم خدا کی بادشاہت کو قائم کر سکیں۔ پس انہوں نے نام نہاد خلافت کے لئے ہندوؤں سے صلح کرلی ہے اور ہم نے خدا کی بادشاہت کے لئے انگریزوں سے صلح کر لی ۔ وہ عراق عرب لینے کے لئے ہندوؤں سے صلح کرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر انگریزوں کو ان علاقوں سے نکال دیں گے۔ لیکن ہم کہتے ہیں ہندو اگر اتنے ہی بہادر تھے تو انہوں نے ہندوستان کیوں دوسروں کے حوالہ کر دیا تھا ۔ بہر حال کہا جاتا ہے کہ ہندوؤں سے اس لئے ہم صلح کرتے ہیں کہ عراق عرب اور شام خالی کرا لیا جائے ۔ ہم کہتے ہیں چونکہ ہم نے ساری دنیا کو لینا ہے اس لئے ہم ساری دنیا سے صلح کرتے ہیں ۔ کیونکہ ہم خدا کا نام بلند کرنے کے لئے مختلف ممالک میں تبھی جاسکتے ہیں جب کہ امن قائم ہو۔ اور جہاں امن نہ ہو وہاں ہم نہیں جا سکتے ہیں اس بڑے مدعا کو حاصل کرنے کے لئے ہم ہر قوم سے صلح کرنا چاہتے ہیں اور صلح کرتے رہیں گے ۔ جبتک کہ ہمارا مدعا پورا نہ ہو جائے اور خدا کی حکومت قائم نہ ہو جائے اور جب خدا کی حکومت قائم ہو جائے گی تب پھر کسی جنگ کی ضرورت ہی نہ رہے گی ۔ موجودہ فسادوں کی خبر قرآن میں پھر ہم اس لئے صلاح کرتے ہیں کہ امن کے قیام کے لئے پہلے سے خبردی گئی ہے اور لئے ہمیں پہلے سے خبر دی گئی ہے اور آج نہیں بلکہ آج سے تیرہ سو سال قبل قرآن کریم میں اس زمانہ کے فسادوں کا ذکر کیا گیا ہے اس لئے اس موقعہ پر ہم وہی کام کرتے ہیں جو خدا نے بتایا ہے کہ ہمیں کرنا چاہئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ہیں خدانے بتایا ہے کہ چاہئے ۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ، مَلِكِ النَّاسِ هُ إِلَهِ النَّاسِ هُ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِى يُوسُوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ * مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس) اسے مسلم تو کہ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ میں پناہ مانگتا ہوں اس سے جو آتا ہے تمام لوگوں کا۔ مَلِكِ النَّاسِ جو بادشاہ ہے تمام لوگوں کا ۔ اللهِ النَّاسِ جو معبود ہے تمام لوگوں کا ۔ ان آیات میں خدا تعالیٰ کی تین صفات کا ذکر ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ پناہ مانگو یعنی یہ کہو کہ اسے خدا !جو رب ہے لوگوں کا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں ۔ اسے خدا ! جو بادشاہ ہے سب کا ہم تیری پناه اہ مانگتے ہیں۔ اسے خدا ! جو معبود ہے سب کا ہم تیری پناہ مانگتے ہیں ۔ اور یہ ظاہر بات ہے کہ جس جلست