انوارالعلوم (جلد 5) — Page 410
انوار العلوم جلد ۵ ۴۱۰ اصلاح نفس ہماری جماعت کو توفیق ملی ہے کہ اس مرکز میں اسلام کا نشان قائم کرنے کے لئے مسجد کی زمین خرید ہے ۔ ایسی کمزور مالی حالت میں جو کہ ہماری جماعت کی ہے یہ بہت شکر کا مقام ہے کہ اتنا بڑا کام کرنے کی اسے توفیق ملی ۔ بڑا پچھلے سال جلسہ ختم ہونے کے سات آٹھ دن کے بعد میرے دل میں اس مسجد کی تحریک پڑی اور اس زور سے پڑی کہ میں نے سمجھا کہ ملائکہ نے ہی ڈالی ہے۔ میں گھر سے نماز کے لئے نکلا اور مسجد میں فوراً یہ خیال ہوا کہ لندن میں مسجد بنانی چاہئے ۔ لیکن لندن میں مسجد بنانے کا خیال چونکہ بہت : خیال تھا اس لئے سوال پیدا ہوا کہ کس طرح بنائی جائے ؟ اس کے لئے میں نے یہ خیال کیا کہ چونکہ تہاری جماعت کے لوگ آگے بہت سا چندہ دیتے ہیں اور چندہ دینا ان کے لئے مشکل ہو گا اس لئے یہی صورت ہو سکتی ہے کہ قرضہ لے لیا جائے جو با اقساط ادا کر دیا جائے ۔ پہلے مجھے پانچ ہزار کا خیال آیا لیکن جب میں تحریک کرنے لگا تو پندرہ ہزارہ کا خیال آیا ۔ میں نے سمجھا یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اس لئے اس رقم کی تحریک کرنی چاہئے ۔ اس کے متعلق جب میں نے مسجد میں ان چند آدمیوں کے سامنے جو میرے ارد گرد بیٹھے تھے ذکر کیا تو اسی وقت بعض نے چندے لکھوانے شروع کر دیتے اور بعض نے کہا کہ ہم قرضہ نہیں دیتے یونہی چندہ دیتے ہیں ۔ پھر جب میں اس کے متعلق مضمون لکھنے لگا تو دل نے کہا قرضہ کیا لکھنا ہے ممکن ہے جماعت پر زور دیں تو پندرہ ہزار ہی چندہ ہو جائے ۔ اس لئے میں تحریک ہوئی کہ چندہ ہو قرضہ نہ ہو لیک جب میں مضمون لکھتے ہوئے رقم لکھنے پر پہنچا تو پندرہ ہزار کی بجائے قلم سے تیس ہزار نکلا میں نے سمجھا یہ بھی الٹی تحریک ہوگی۔ مگر دل میں تعجب تھا کہ اتنا روپیہ کہاں سے آئے گا ۔ میں نے وہ اعلان یہاں کی جماعت کے چند لوگوں کو سنایا جو بالعموم تھوڑی تھوڑی تنخواہوں پر تنگی سے گزارہ کرتے ہیں مگر اس وقت دوتین ہزار کے درمیان رقم کا علان ہوگا ن رقم کا اعلان ہوگیا۔ پھر میں نے گھر جا کر سنایا تو چند ہی عورتوں نے پانچ سو کے قریب رقم لکھوا دی۔ پھر شام کو یہاں کے سب رقم لوگوں کو جمع کرکے تحریک کی تو رتم نو ہزار کے قریب پہنچ گئی اور دوسرے دن بارہ ہزار سے آگے نکل گئی ۔ تب مجھے یقین ہو گیا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی تحریک ہے ۔ اس وقت میں نے اشتہار لکھا اور خیال آیا کہ خدا کچھ اور قدرت دکھانا چاہتا اور قدرت دکھانا چاہتا ہے ۔ لاہور آدمی بھیجا اس خیال سے کہ یہ رقم لاہور تک ہی جمع ہو جائے۔ جائے ۔ لاہور کے احمدیوں نے کہا کہ ہم قادیان والوں سے مل کر ۳۰ ہزار کی رقم پوری کردیں، چنانچہ لاہور اور قادیان اور گورداسپور کی جماعتوں نے مل کر یہ رقم پوری کر دی ۔ ۔ گے ۔ انہی دنوں غیر احمدی شور مچا رہے تھے کہ اسلام تباہ ہو گیا ہے ۔ کیونکہ خلافت پر حملہ ہوا ہے اور شه