انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 401 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 401

انوار العلوم جلد ۵ ۴۰۱ اسلام پر پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب اخبارات میں اس بحث کی اشاعت کے متعلق پروفیسر صاحب نے پسند کیا ہے کہ ان کے سوالات اور میرے جوابات اور پھر جواب الجواب اور پھر اس کا جواب بطور ضمیمہ پر کاش اور الفضل میں شائع ور میرے جوابات اور جواب اور اسکا جواب بطور امیر پر بار اور افضل ہو جائیں۔ پر کاش کے ضمیمہ کا خرچ ان کے ذمہ ہو گا اور الفضل کے ضمیمہ کا خرچ میرے زمرہ میرے نزدیک بہتر تو یہ تھا کہ بجائے الگ ضمیمہ شائع کرنے کے دونوں اخبارات کے ان نمبروں کے بہتر یہ الگ کے جن میں ہمارے سوال و جواب چھپیں صفحات بڑھا دیئے جایا کریں لیکن اگر یہ بات ناممکن ہو تو یہ ضرور ہونا چاہئے کہ الفضل اور پر کاش دونوں کے ایڈیٹر اس ذمہ داری کو اُٹھائیں کہ وہ خود اطمینان کر لیا کرینگے کہ تمام خریداروں کو ضمیمہ بھیجدیا گیا ہے ۔ الفضل کی طرف سے میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ اس میں اصل اخبار میں ہی پروفیسر صاحب کے اور میرے مضامین شائع ہونگے اور حسب ضرورت اخبار کے صفحات بڑھا دیئے جایا کرینگے ۔ پروفیسر صاحب نے اس امر کو بھی منظور کیا ہے کہ مشترکہ خرچ پر اس مباحثہ کے سب مضامین بلا بلا کم و کاست متحدہ انتظام کے ماتحت کتابی صورت میں بھی شائع کرائے جائیں اور بعد میں کتب تقسیم کر لی جائیں۔ کلام کے معانی کرنے کے متعلق پروفیسر صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ سیاق و سباق اور صرف و نحو اور بیان و معانی اور محاورہ زبان اور لغت اور اس کتاب کا محاورہ حجت ہو گا یا سند کے طور پر علوم مسلمہ کو اپنی شرائط کے ساتھ جن شرائط کے ساتھ ان کی باتیں تسلیم کی جاتی ہیں پیش کیا جا سکے گا۔ یہ بھی پروفیسر صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ کسی مضمون کا جواب تین ماہ سے زائد عرصہ میں : شائع ہوگا اگر کسی فریق کی طرف سے اس عرصہ میں جواب شائع نہ ہو تو بحث کا خاتمہ سمجھا جائیگا اور اسی صورت میں مباحثہ کے مضامین شائع کرا دیئے جائیں گے ۔ نه چونکہ سوائے چند باتوں کے جن پر پروفیسر صاحب کو اعتراض تھا باقی سب امور طے شدہ ہیں اور چونکہ ان کے متعلق بھی میں اب وضاحت کر چکا ہوں اس لئے اگر پروفیسر صاحب کو میری اوپر کی تحریر سے تفاق ہو تو وہ ان تین اعتراضات کو شائع کرا دیں جن کی بناء پر قرآن کریم کے الہامی ہونے میں انکو کلام ہے اور ان اعتراضات کو وضاحت سے بیان کر دیں جس کا تصفیہ سب سے پہلے کرنا وہ پسند کرتے ہوں انکے مضمون کے شائع ہونے پر میں ان کا مضمون الفضل میں شائع کروا دونگا اور اپنا جواب بھی شائع کرا دونگا اور اسی طرح یہ سلسلہ مطابق شرائط چلتا چلا جائیگا ۔ خاکسار مرزا محمود احمد