انوارالعلوم (جلد 5) — Page 20
انوار العلوم جلد ۵ ۲۰ قیام توحید کیلئے غیرت ہے۔ غرض اس سے تبلیغ کے کام میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے ۔ اسی سے قیاس کرلو کہ جب سے مکان چار پانچ سال کیلئے کرایہ پر لیا گیا ہے ، ہمارے کام میں جلد جلد ترقی ہو رہی ہے ۔ پہلے دوتین سال میں گیارہ شخص مسلمان ہوئے تھے اور اب سو سے بھی زیادہ ہیں۔ مگر ایک سال کے بعد مکان خالی کرنا پڑیگا اور نیا انتظام کیا جا ئیگا جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ یک تخت یہ ترقی رک جائیگی بعض کہیں گے کہ اب جو مبلغ گئے ہیں وہ ٹھیک نہیں لیکن یہ یہ اس مکان کے رو رد بہی و بدل کا کا نتیجہ نتیجہ ہو گا۔ اس کے علاوہ مسجد کے نہ ہونے کا ایک اور بھی اثر ہے کہ جن لوگوں کو تبلیغ کی جاتی ہے ۔ ان میں سے بعض مسلمان ہونے کو تیار ہوتے ہیں۔ مگر جب وہ دیکھتے ہیں کہ ان کا مکان بھی نہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ کوئی جماعت نہیں، پھر وہ ضائع ہو جاتے ہیں اور یہ بات ظاہر ہے کہ جب وہ اپنے لوگوں سے علیحدہ ہوتے ہیں تو ان کو نئی سوسائٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر وہ ان کو سوسائٹی خیال نہیں ہیں توان نئی کی کر سکتے ۔ جبکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ چند دن کے مہمان ہیں ۔ لیکن جب وہ مکان دیکھیں گے تو یقین کرینگے کہ یہ ایک سوسائٹی ہے۔ ہماری جماعت کا جوش میں ان حالات کے ماتحت مسجد کا ہونا پس ان حالات کے ماتحت مسجد کا ہونا ضروری ہے۔ اس بات کو خوب یاد رکھو کہ وہ جگہ کفر و ضلالت کا قلعہ ہے ؟ کہ وہ وضلا وہ کفر و جس طرح یا یونان کے قلعہ کے فتح کرنے کے لئے ترکوں نے جوش دکھایا ۔ اس سے کہیں بڑھ کر لا اله الا اللہ کے قلعہ کے قیام کے لئے تم جوش و خروش دکھاؤ ۔ سو ہماری جماعت میں اس جوش کی خدا کے فضل سے کمی نہیں ۔ قادیان کے وہ احباب جنہوں نے ابھی اس میں کوئی حصہ نہیں دیا وہ بھی دیں ۔ سے بھی وہ نے ابھی اسمیں کوئی جو اپنے چندے میں کچھ بڑھا سکتے ہیں بڑھا کر اس کسر کو پورا کر دینگے ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ اگر یہی جوش جو یہاں کے احباب میں ہے باہر اسی شان سے قائم رہا تو یہ رقم بہت جلد پوری ہو جائیگی۔ یہاں تو بچوں میں اتنا خوش ہے جس کی حد نہیں ۔ ایک بچہ نے جو کسی امیر کا لڑکا نہیں بلکہ ہاتھ سے محنت کرنے والے مزدور کا لڑکا ہے ، اس نے ساڑھے تیرہ روپے مجھے دیئے اور بتایا کہ میرے والد جو پیسے مجھے خرچ کے لئے دیتے رہتے ہیں وہ میں جمع کرتا رہا ہوں جس کی مجموعی رقم یہ ہے جو میں مسجد کے لئے دیتا ہوں ۔ خدا جانے اس کے دل میں کیا گیا جوش ہوں گے اور اس روپیہ سے کیا کیا کام لینے چاہتا ہوگا۔ لیکن اس نے اپنے اس مقصد پر جو تین چار سال سے اس کے ذہن میں تھا اور جس کے نئے وہ پیسہ پیسہ جمع کر رہا تھا چھری پھیر دی ۔ یہ ایک اعلی درجہ کے جوش اور ہمت کی بات ہے ۔