انوارالعلوم (جلد 5) — Page 15
انوار العلوم جلد ۵ : ۱۵ قیام توحید کیلئے غیرت کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ قلعہ فتح ہو گیا اور ترکوں کا وہاں جھنڈا گڑ گیا اور اس پاشنا کو وہاں دفن کیا گیا ہیں جب غیرت آتی ہے تو کوئی بات انہونی نہیں رہتی ۔ ہماری کی ہماری جماعت جو احمدی جماعت ہے اس کو مذہب کے لئے ہماری جماعت کی غیرت غیرت دی گئی ہے ۔ لوگوں کو تجارت کے لئے غیرت ہے زراعت کے لئے غیرت ہے ۔ بہت لوگوں کو ملک کے لئے غیرت ہے ۔ مگر جو خدا کی جماعتیں ہوتی ہیں انہیں لا اله الا الله کے لئے غیرت ہوتی ہے۔ ملک جاتے ہیں تو جائیں، حکومتیں ملتی ہیں تو جاتے تو تو مٹیں، زراعتیں برباد ہوتی ہیں تو ہوں ، تجارتیں تباہ ہوتی ہیں تو ہوں، زمینیں چھنتی ہیں تو چھن جائیں اور اگر ظالموں کی طرف سے تنگ و ناموس پر حملہ ہو اور وہ جائے تو چلی جائے مگر وہ ہرگز نہیں دیکھ سکتے کہ لا الہ الا اللہ مٹ جائے ۔ اس کی حفاظت کے لئے وہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ اگر وطنوں سے بے وطن ہونا پڑے تو کچھ پر واہ نہیں ۔ اگر مال چھنتے ہیں تو کچھ مضائقہ نہیں ۔ عہدے اور امار نہیں لی جائیں تو کچھ حرج نہیں ۔ وہ ان سب چیزوں کو چھوڑ نے کے لئے تیار ہوتی ہیں۔ اگر نہیں چھوڑتیں اور نہ چھوڑنے کے لئے تیار ہوتی ہیں تو وہ ایک ہی چیز ہے یعنی لا إِلهَ إِلَّا الله - رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عرب کے نمائندے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر آپ کو دولت کی تمنا ہے تو عرب کی آدھی دولت حاضر کرتے ہیں۔ اگر عورت چاہتے ہیں تو جو عورت پسند ہو وہ پیش کرتے ہیں۔ اگر حکومت چاہتے ہیں تو ہم بادشاہ ماننے کو تیار ہیں۔ مگر آپ ہمارے معبودوں کو برا کہنا چھوڑ دیں ۔ گویا کہ وہ بتوں کی غیرت کے لئے ننگ و ناموس بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرت بھی دیکھنے کے قابل ہے۔ فرماتے ہیں اگر سورج کو میرے دائیں اور چاند کو بائیں ہاتھ پر لا کر رکھ دو تو بھی میں شرک کے خلاف وعظ کہنے سے باز نہ رہوں گا (سیرت ابن هشام عربی علیداد ۲۸ مطبوع مصر ۱۹۳۶) دونوں نے غیرت دکھائی ۔ مگر پستچی غیرت غالب آئی ۔ وہی پیچی غیرت جو لا اله الا اللہ کے لئے دکھائی گئی ۔ تو سب غیرتوں میں سے بڑی غیرت مذہب کی ہوتی ہے اور سب سے بڑی غیرت باطل مذاہب والے بھی اپنے مذاہب کے لئے غیرت دکھاتے ہیں۔ یورپ کے عیسائیوں میں یوروشلم کو مسلمانوں کے قبضہ میں دیکھ کر غیرت پیدا ہوئی ۔ کئی سو سال تک لاکھوں کی تعداد میں وہ یورپ سے یروشلم کے فتح کرنے کے لئے آئے ۔ آخر اسی غیرت کے ماتحت انہوں نے ایک بچوں کی فوج تیار کی۔ کیونکہ انجیل میں انہوں نے پڑھا تھا کہ خدا کی بادشات