انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 302 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 302

انوار العلوم جلد ۵ ۳۰۲ اسلام اور حریت و مساوات نے حقیقی بھائیوں اور دوسرے لوگوں میں فرق کیا ہے ۔ پس جب تک اس آیت کو ان آیات و احکام کے ماتحت نہ لایا جائے گا جن سے اس مسئلہ کی تفصیل معلوم ہوتی ہے اس آیت کو عام کر کے کامل مساوات کا ثبوت نکالنا غلط ہے ۔ اس سے آگے خواجہ صاحب نے عورت اور مرد کی اسلام میں مرد و عورت کے حقوق ما امام مساوات کا اسوان من مانیا عدم مساوات کا سوال اُٹھایا ہے اور لکھا ہے کہ یہی ایک فرق ہے جسے عدم مساوات کے حق میں پیش کیا جا سکتا تھا لیکن اسلام نے اس فرق کو بھی مٹا دیا ہے اور عورت اور مرد کے حقوق کو مساوی قرار دیا ہے۔ لیکن یہ دعوی خواجہ صاحب کا بالکل خلاف احکام اسلام ہے ۔ اسلام نے ہر رنگ میں عورت اور مرد کے حقوق کو مساوی نہیں رکھا بلکہ احکام کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ ایک وہ احکام ہیں جو مرد و عورت کی انسانیت کو مد نظر رکھ کر دیتے جاتے ہیں مثلاً نماز ، اس میں دونوں کو مساوات دی کو ا و مساوات دی گئی ہے ۔ اور دونوں فریق کے لئے ایک قسم کے حکم ہیں ۔ مثلاً روزه ، حج ، زکوٰۃ دونوں احکام میں مرد و عورت شامل ہیں اور دونوں کو کیساں ثواب ملنے کا وعدہ ہے ۔ یہ نہیں کہ عورت صرف مرد کا کھلونا ہو بلکہ اسے اس مقصد عالی کے حصول کے لئے جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اسی طرح مکلف کیا گیا ہے جس طرح مرد کو ۔ مگر وہ احکام جو انتظام اور ریاست کے متعلق ہیں ان میں مرد اور عورت میں امتیاز کیا گیا ہے اور مرد کو عورت پر فضیلت دی گئی ہے ۔ اور اگر اس تقسیم کو اسلام قائم نہ کرتا تو اسلام دین فطرت ہو ہی نہ نہ سکتا تھا۔ یہ فرق صرف اسلام نے ہی قائم کیا ہے اور کسی مذہب نے قائم نہیں کیا ۔ اور یہ ایک فضیلت ہے جو اسلام کو دوسرے مذاہب پر حاصل ہے ایک طرف تو وہ مساوات قائم مساوات قائم کرتا ہے اور دوسری طرف وہ اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کرتا کہ کوئی انتظام بلا اس کے نہیں چل سکتا کہ مختلف شرکاء میں سے ایک کی آواز کو سب کی آواز پر مقدم کیا جائے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مردوں کی نسبت فرماتا ہے کہ الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ (النساء : ۳۵) یعنی مرد عورتوں کے اوپر نگران ہیں ۔ اور اس کی وجہ بھی بیان فرمادی کہ : بِمَا فَضَّلَ اللهُ بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَبِمَا أَنْفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ (النساء : ۳۵) یعنی اس لئے ان کو نگران مقرر کیا گیا ہے کہ انسانی خلقت مرد کو نگرانی کا حق دیتی ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مرد کو ایسے قوی ملے ہیں جن کی وجہ سے وہ اشتراک خاندانی میں اس امر کا مستحق ہے کہ اس کی آوازہ