انوارالعلوم (جلد 5) — Page 295
انوار العلوم جلد ۵ ۲۹۵ اسلام اور حریت و مساوات کر دیئے گئے ہیں چنانچہ سورہ متحدہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ يَا يُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنْتُ يُبَا يَعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكُنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقُنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَا تِينَ بِبُهْتَانِ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفِ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرُ لَهُنَّ اللَّهَ (المتحن : ١٣) 6 اصول اور احکام میں فرق نہیں کیا گیا کوئی عقلمند یہ خیال نہیں کر سکتا کہ میرا یہ طلب تھا کہ ان احکام کے سوا اسلام میں اور کوئی حکم ہی نہیں ہیں ۔ بلکہ میرا مطلب جیسا کہ عبارت سے ظاہر ہوتا ہے یہی تھا کہ اصول اسلام یسی ہیں ۔ گو ان کے سوا احکام سینکڑوں ہیں ۔ چنانچہ سائل کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کا یہ فرض نہیں کہ وہ دنیا کی چھوٹی حکومتوں کو ظلم سے بچائیں ہیں نے میں جواب دیا ہے کہ اگر حریت و مساوات کی کوئی ایسی تعریف ہے جو احکام اسلام کے نیچے آجاتی ہے اور کسی اور اسلامی حکم کے مخالف نہیں پڑتی تو اس کی تلقین کرنا خلفاء اسلام کا فرض ہے۔ اس جواب سے صاف ظاہر ہے کہ میں نے اصول اور احکام میں فرق کیا ہے۔ کیونکہ ایک طرف تو میں نے حریت و مساوات کو اصول اسلام سے خارج کیا ہے اور دوسری طرف یہ لکھا ہے کہ اگر اس کی کوئی ایسی تعریف کی جائے جو احکام اسلام کے مطابق ہو تو پھر اس کی تلقین فرض ہو جائے گی۔ خواجہ صاحب نے اسی فرق کو نہ سمجھتے ہوئے میرے مضمون کا جواب لکھنا شروع کر دیا ہے۔ اور حریت و مساوات کو احکام اسلام میں سے ثابت کرنے کی کوشش کر کے یہ فرض کر لیا ہے کہ انہوں نے میرے مضمون کا جواب دے کا جواب دے دیا ہے ۔ حالانکہ نہ میں نے یہ لکھا تھا کہ حریت و مساوات کی تمام تعریفات کی رو ہے وہ احکام اسلام میں شامل نہیں ہو سکتیں اور نہ میں نے یہ لکھا تھا کہ اصل اور حکم ایک ہی شے ہے۔ کاش وہ ذرہ بھر بھی تدبر سے کام لیتے اور میرے مضمون پر غور کرتے اور یا تو سائل کو خود آگے آکر اپنے مطلب کو بیان کرنے دیتے ۔ یا خود حریت و مساوات کی تعریف کر کے اس کے متعلق مجھ کو سوال کرتے کہ یہ تعریف احکام اسلام میں شامل ہے یا نہیں ؟ اگر اس تعریف کو میں احکام اسلام میں شامل نہ قرار دیتا اور اگر ان کی تسلی میرے جواب سے نہ ہوتی تو وہ اس کا جواب لکھتے ۔ سے سوا