انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iii of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page iii

ہو جاؤ ۔ بے شک آپ کو ترک موالات کے مخالف کی وجہ سے بزدل کہیں گے اور خوشامدی نام رکھیں گے لیکن اگر اسلام کی محبت کے لئے آپ یہ کام کریں گے تو یہ باتیں آپ کا نقصان نہیں کر سکتیں۔ وہ شخص بہادر نہیں ہوتا جو ہر دل کھلانے سے ڈر جاتا ہے اور نہ وہ بہادر ہوتا جو بز ڈر بزدل ہوتا ہے جو حق کو اس لئے نہیں چھوڑ دیتا کہ لوگ اسے بزدل کہیں گے " اسی سلسلہ میں آپ فرماتے ہیں : وہ " شاید بعض لوگ کہدیں کہ تم میں وہ قومی جوش اور غیرت نہیں جو ہم میں ہے مگر انہیں یاد رہے کہ قومی غیرت اس چیز کا نام نہیں کہ انسان موقع بے موقع طیش میں آجایا کرے اور اس غصہ کی حالت میں خود اپنی قوم کے اخلاق پر دھبہ لگا دے ، بلکہ قومی غیرت اس کا نام ہے کہ انسان اپنے جوتوں پر قابو رکھے اور اپنی قوم کے نام کو خلاف مذہب اور خلاف اخلاق اور خلاف تمدن افعال کے الزام سے پاک رکھے ہیں قومی غیرت کا فقدان نہیں بلکہ خود قومی غیرت مجھے اس امر پر مجبور کرتی ہے کہ ہندوستان کے نیک نام کی حفاظت کروں اور یہ میرے رب کی محبت ہے جو مجھے آمادہ کرتی ہے کہ میں اس کے بندوں کو صحیح راستہ کی طرف ہدایت کروں ۔۔۔۔۔۔ --- پس میری نصیحت محض اللہ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اور اپنے ملک حصول کے کے نیک نام سے قائم رکھنے کیلئے ہے نہ کہ کسی اور غرض سے ۔ پس ٹھنڈے دل سے غور ۔ کرو کہ اگر قانون شکنی کی روح کو اس طرح پیدا کیا گیا تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا ۔۔۔۔ ؟" حضور جس خوفناک اور بھیانک نتیجہ سے ہوشیار کر رہے تھے اس پر ٹھنڈے دل سے غور نہ کرنے کا نتیجہ وہ خوفناک لاقانونیت، دہشت گردی اور فساد و خونریزی ہے جو ہر طرف پھیل چکی ہے اور جس اور ہر ہے کو قابو میں کرنے کی کوئی کوشش کامیابی کا منہ نہیں دیکھ رہی ہے ۔ کاش اب ان باتوں پر ٹھنڈے دل سے غور کر کے ان سے فائدہ اُٹھایا جائے ۔ سے انوار العلوم “ ایک ایسا قیمتی اور انمول تحفہ ہے جو اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو تحفہ پیش کر کے دائمی مسرت اور خوشی حاصل کرنے کا موجب بن سکتا ہے ۔ اس کی زیادہ سے زیادہ خریداری جہاں ہمارے حوصلوں کو بڑھانے کا موجب ہوگی وہاں ہم کم سے کم وقت میں اس علمی اور روحانی مائندے کو احباب جماعت تک جلد از جلد پہنچانے کے قابل ہو سکیں گے !