انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 8

N انوار العلوم جلد ۵ تحریک تعمیر مسجد لندن کرنا بہت زیادہ آسان ہے اور اگر ایک ماہ کے اندر یہ جمع ہو جاوے تو دولایت میں یہ رقم قریباً بارہ ہزار پاؤنڈ یا ایک لاکھ اسی ہزار کے قریب ہمیں مل جا دیگی ۔ جس کو اس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے کہ علاوہ مسجد کی تیاری کے اسی رقم سے آئندہ ولایت کی تبلیغ اور امریکہ کی تبلیغ کے اخراجات بھی نکالے جا سکتے ہیں اور جماعت کی آئندہ کوششیں ایشیا اور افریقہ کی تبلیغ کی طرف منتقل ہو سکتی ہیں ہیں امید کرتا ہوںکہ اس رقم کو ہر ایک احمدی اس طرح پورا کرنے کی کوشش کریگا کہ گویا اس کام کا سب بوجھ اسی پر ہے اور اس اکیلے نے اس کام کو کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اس کام کے پورا کرنے کی توفیق دے اور آپ کی ہمتوں کو بلند اور آپ کی نیتوں کو خالص کرے اور آپ کے کاموں میں برکت دے اور اسلام کی شان کو آپ لوگوں کے ہاتھ پر ظاہر کرے ۔ اللهم امين ثُمَّ أَمِينِ ثُمَّ امين : خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی