انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 257

انوار العلوم جلد ۵ ۲۵۷ ترک موالات اور احکام اسلام کے دوست ہیں اگر تم ایسا ہی نہ کرو گے جیسا کہ ہم نے پیچھے بتایا ہے تو زمین میں فتنہ برپا ہو جاوے گا اور بہت فساد ہوگا ۔ اس آیت کے مضمون پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں مندرجہ ذیل باتیں بیان کی گئ ہیں ۔ ا مؤمنوں کو چاہئے کہ آپس میں ایک دوسرے کی مدد کیا کریں۔ کہ کی مددکیا ۰۳ ♡- ។ جو لوگ مسلمان ہوں لیکن ان علاقوں میں رہتے ہوں جن پر کفار قابض ہیں وہ جب تک ہجرت نہ وہ کریں ان کی مدد کرنی مسلمانوں کے لئے فرض نہیں ۔ ہاں اگر ان پر دین کے معاملہ میں ظلم ہوتا ہو تو ان کی مدد کرنی فرض ہے ۔ بشر طیکہ یہ مدد اس قوم کے خلاف نہ ہو جس کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہو۔ کفار بھی آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔ ! اگر تم ان تمام پچھلے احکام کو تسلیم نہ کرو گے تو دنیا میں فتنہ پڑ جاوے گا اور بہت بڑا فساد کھڑا ہو جائے گا ۔ اب ان چھ باتوں کو دیکھو کہ کسی طرح یہ اس امر پر روشنی ڈالتی ہیں کہ گو مسلمانوں پر ایک دوسرے کی مدد کرنی واجب ہے لیکن اس قوم کے خلاف جس سے ایک مسلمان جماعت کا معاہدہ ہو دوسرے مسلمانوں کی مدد نہیں کرنی چاہئے حتی کہ اگر دین کا معاملہ بھی ہو تب بھی ان کی مدد نہیں کرنی چاہئے ، ور نہ فساد پڑ جاوے گا۔ اس آیت کا فیصلہ انگریزوں سے ہمارے ترک موالات کے متعلق اب دیکھو کہ انگیزیوں کے ساتھ اگر ہندوستان کے مسلمانوں کا اور کوئی بھی تعلق نہ ہو تو بھی ان کے ساتھ ان کا ایک معاہدہ ہے اور وہ معاہدہ یہ ہے کہ وہ ان کی تمام کاموں میں جو حکومت کے متعلق ہیں مدد کریں گے۔ یہ معاہدہ تحریر میں نہیں ہے لیکن ہر ایک قوم جو کسی حکومت کے ماتحت رہتی ہے وہ اس معاہدہ کی پابند سمجھی جاتی ہے چنانچہ وہ مسلمان علماء جو أولى الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء : ٢٠) کی آیت سے انگریزوں کی فرمانبرداری کا حکم تسلیم نہیں کرتے وہ ان کی اطاعت کی ان کی اطاعت کی یہی دلیل دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے پس جب ان کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا تو قرآن کریم کی آیت مذکورہ بالا کے احکام کے مطابق ان کے خلاف کسی مسلمان جماعت کی بھی مدد نہیں کی جاسکتی حتی کہ مذہبی امور میں بھی ان کے خلاف دوسرے مسلمانوں کی مدد نہیں کی جا سکتی اور صرف ایک ہی طریق ان کی مدد کا ہے کہ اس علاقہ کو چھوڑ کر پہلے اس معاہدہ سے جس کے ہم برطانوی حکومت