انوارالعلوم (جلد 5) — Page 5
انوار العلوم جلد ۵ ♡ تحریک تعمیر مسجد لندن میں بنائی گئی تھی جبکہ اس مسجد کی ضرورت نہ تھی اور صرف اسلام کا نشان قائم کرنے کے لئے اُسے تیار کیا گیا تھا۔ مگر یہ مسجد ضرورت پڑنے پر تعمیر ہوگی۔ پس یہی مسجد پہلی مسجد کہلانے کی مستحق ہے۔ کیونکہ اس کی تعمیر کے پہلے دن سے ہی اس پر لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا نعرہ بلند ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ پہلی مسجد سالہا سال تک مقفل اور بند رہی ہے ۔ پس اے صاحب ثروت احد میں احمد احباب بلند حوصلگی سے اُٹھو اور ہمیشہ کے لئے ایک نیک یادگار چھوڑو تا ابدی زندگی میں اس کے نیک ثمرات پاؤ۔ وہ ثمرات جن کی لذت کا اندازہ انسانی دماغ کر ہی نہیں سکتا اور یاد رکھو کہ غرباء ہزاروں طریق سے خدمت دین کر کے ثواب کما رہے ہیں ۔ اور اس کام میں بھی وہ اپنے ذرائع کے مطابق میں کوشش کرینگے کہ اپنے امیر بھائیوں سے آگے نکل جاویں کیونکہ وہ خدمات دین کرتے کرتے بوجھ اُٹھانے کے عادی ہو گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمام احمدی احباب کے قلوب کو کھول دے اور ان کے حوصلوں اور ذرائع کو وسیع کر دے۔ اور اس کام کے بہت جلد تکمیل کو پہنچنے کے سامان پیدا کر دے ۔ اللهم امين - シ مکرر یہ کہ میں اس حد تک لکھ چکا تھا کہ میں نے قادیان کے احباب کو جمع کر کے چندہ کی تحریک کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پانچ ہزار کے قریب چندہ قادیان سے ہی ہو گیا ۔ دوسرے دن پھر عورتوں اور مردوں میں تحریک کی تو چندہ کی مقدار گیارہ ہزار سے بھی بڑھ گئی اور بارہ ہزار کے قریب پہنچ گئی جس میں سے سات ہزار وصول بھی ہو چکا ہے اور باقی بہت جلد وصول ہو جائیگا۔ انشاء اللہ اس غریب جماعت سے اسقدر چندہ کی وصولی خاص تائید الٹی کے بغیر نہیں ہو سکتی تھی ۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اس چندہ کے ساتھ شامل ہے ۔ ان دنوں میں قادیان کے لوگوں کا جوش وخروش دیکھنے کے قابل تھا اور اس کا رہی لوگ ٹھیک اندازہ کر سکتے ہیں جنھوں نے اس کو آنکھوں سے دیکھا ہو۔ اخلاص تو نیا نہیں پیدا ہوتا۔ وہ تو دل میں پہلے سے ہوتا ہے مگر اس کے اظہالہ کا یہ ایک خاص موقع تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ قادیان کے احمدیوں کا اخلاص ابلنے کے درجہ پر پہلے سے پہنچا ہوا تھا اور صرف بہانہ ڈھونڈ رہا تھا اور مرد اور عورت اور بچے سب ایک خاص نشہ محبت میں چور نظر آتے تھے ۔ عورتوں کا ہی چندہ دو ہزار سے بڑھ گیا اور قریباً سب کا سب فوراً وصول ہو گیا۔ کئی عورتوں نے اپنے زیور آثار دیتے اور بہتوں نے ایک دفعہ چندہ دیگر پھر دوبارہ جوش آنے پر اپنے بچوں کی طرف سے چندہ دینا شروع کیا۔ اور پھر بھی جوش کو دیتا نہ دیکھ کر اپنے وفات یافتہ رشتہ داروں کے نام سے چندہ ہے