انوارالعلوم (جلد 5) — Page 209
انوار العلوم جلد ۵ واپس کر دینے چاہئیں ۔ ۲۰۹ ترک موالات اور احکام اسلام ترکِ موالات کے حق میں دلائل ترک موالا ترک موالات کے سوال پر شرعی نقطہ خیال سے دو طرح بحث ہو سکتی ہے ایک تو یہ کہ کیا اس وقت انگریزوں سے ترک موالات کرنا ایک شرعی فرض ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ کیا شریعت ترک موالات ریزوں سے ترک موالات کرنا فرض ہے؟ اور دوسرے یہ کہ کیا شریعت ترک سے روکتی تو نہیں ؟ اگر بحث اسی حد تک محدود درستی کہ شریعت نے ترک موالات کو منع نہیں کیا تو چنداں فکر کی بات نہ تھی کیونکہ جس کام سے شریعت نہ روکتی ہو نہ اس کا حکم دیتی ہو ہر شخص کو اختیار ہوتا ہے کہ چاہے اسے کرے چاہے نہ کرے مگر اس وقت جو فتوے شائع ہو رہے ہیں ان میں یہ بتایا جاتا ہے کہ شریعت اسلام کے مطابق اس وقت انگریزوں سے موالات کرنی حرام ہے اور جو ان سے تعلق رکھتا ہے وہ گو یا شریعت کا مجرم ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مسلمان خیال کرتے ہیں کہ اگر ہم نے اس تحریک کو قبول نہ کیا تو ہم اسلام سے خارج ہو جاویں گے حالانکہ جیسا کہ میں ثابت کروں گا یہ بات نہیں ہے اسلام کا کوئی حکم ایسا نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ انگریزوں سے ترک موالات کرنی ضروری اور فرض ہے۔ جو فتوے کہ اس وقت تک شائع ہو چکے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مندرجہ ذیل آیات ، انگریزوں کے ساتھ ترک موالات کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ 1 يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ (المائدة : ۵۲ ) یعنی اسے ایمان والو بیہود و نصاری کو اپنا دوست اور مدد گار مت بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور جو کوئی تم میں سے ان کو دوست سے ا اور مددگار بنائے وہ بھی ان ہی میں سے ہے ۔ (ترجمہ منقول از فتوی مولوی محمود الحسن صاحب ) لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ يَفْعَلُ ذلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللهِ فِي شَيْءٍ (ال عمران : (۲۹) مسلمانوں کو نہیں پہونچتا کہ وہ مومنین کے سوا کافروں کو اپنا دوست و مدد گار بنائیں اور جو الیسا کرے گا اس کو اللہ سے کچھ تعلق نہیں۔ ( ترجمه منقول از فتوی ) بَشِّرِ الْمُشْفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا اليْمَاهُ الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ، أَيَبْتَغُونَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ، رالنساء : ۱۳۹ - ۱۴۰) ان منافقین کو دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو جو مومنین کے سوا کافروں کو اپنا رفیق بناتے ہیں کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کرتے ہیں حالانکہ تمام تر عزت خدا کے لئے ہے ۔ ترجمہ منقول از فتویٰ