انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xx of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page xx

انوار العلوم جلد ۵ (۱۸) 14 ہدایات زریں تعارف کتب ۲۶ جنوری ئہ کو سید نا حضرت مصلح موعود نے مدرسہ احمدیہ کے بورڈنگ ہاؤس میں نه مبلغین سلسله، مبلغین کلاس کے طلباء ، مدرسہ احمدیہ کی ساتویں جماعت کے طلباء اور افسران صیغہ جات صدر انجمن احمدیہ کے سامنے ایک تقریر فرمائی جس میں مبلغین کو نہایت قیمتی ہدایات سے نوازا - محترم خواجہ غلام نبی صاحب ایڈیٹر الفضل نے اس نہایت مفید اور اہم تقریر کو قلمبند کیا اور ایڈیٹر فاروق حضرت میر قاسم علی صاحب نے نہ میں ہدایات زریں" کے عنوان سے شائع کیا۔ حضور نے اپنی اس تقریر میں مبلغ کے معانی، اس کے کام اور اس کی اہمیت کے علاوہ مبلغ کے بعض ضروری اوصاف مثلاً مبلغ بے غرض ہو ، دلیر ہو ، لوگوں کا ہمدرد ہو ۔ دنیاوی علوم بھی جانتا ہو ، فضول خرچ نہ ہو، عبادات کا پابند ہو ، دعا گو ہو ، انتظامی قابلیت رکھتا ہو ، دشمن کو حقیر نہ سمجھتا ہو، کسی پارٹی میں اپنے آپ کو داخل نہ سمجھے ، اپنا علم بڑھاتا رہے۔ لوگوں سے ملنا جلنا جانتا ہو ، اس میں ایثار کا مادہ ہو، عقلی دلائل سے آگاہ ہو چیست و ہوشیار ہو ، غلیظ نہ ہو ، خود ستائی اس میں نہ ہو ، احباب کے اخلاق پر نظر رکھنے والا اور بے ہودہ بحثوں سے بچنے والا ہو وغیرہ پیش فرمائے۔ ***