انوارالعلوم (جلد 5) — Page 156
انوار العلوم جلد ۵ ۱۵۶ فرائض مستورات جاکر کہا کہ تو میر مراد پوری کرکتنی بڑی پاگل نہ بات ہے۔ خدا تعالیٰ جب زندہ ہے اور مانگنے والوں کو دیا ہے تو جو کچھ مانگنا ہو اس سے مانگنا چاہئے ۔ جومٹی میں دفن ہو چکا ہو اس کے متعلق کیا معلوم ہے کہ نیک تھا یا کیسا تھا۔ اگر وہ نیک تھا تو ان پر لعنتیں بھیجتا ہو گا جو اس سے مرادیں مانگتی ہیں۔ اور اگر برا ہوگا تو خود جہنم میں پڑا ہو گا دوسروں کو کیا دے سکے گا۔ ٹونے ٹوٹ کے ترک کر دو اسی طرح عورتیں ٹونے ٹوٹکے کرتی ہیں۔ اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو کیا دھا گا باندھتی ہیں کہ صحت ہو جائے حالانکہ جس کو ایک چھوٹا بچہ بھی توڑ کر پھینک سکتا ہے وہ کیا کر سکتا ہے۔ اسی طرح عور توں میں اور کئی قسم کی بدعتیں اور بڑے خیالات و کر سکتا ہے۔ پائے جاتے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور جن سے سوائے اس کے کہ ان کی جہالت اور نادانی ثابت ہو اور کچھ نہیں ہوتا پس خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ ٹونے ٹوٹکے ، تعویذ گنڈے ، منتر جنتر سب فریب اور دھوکے ہیں جو پیسے کمانے کے لئے کسی نے بنائے ہوئے ہیں ۔ یہ سب لغو اور جھوٹی باتیں ہیں ان کو ترک کرو۔ ایسا کرنے والوں سے خدا تعالی سخت ناراض ہوتا ہے۔ کیا تم نہیں دیکھتیں کہ مسلمان دن بدن تباہ و برباد ہوتے جا رہے ہیں۔ تم عام طور پر اپنے گھروں میں اپنے رشتہ داروں میں دیکھو اور مسلمانوں کی حالت پر غور کرو تو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ مسلمان ہندوؤں کے مقروض ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟ یہی کہ خدا تعالیٰ کی لعنت ان پر پڑی ہوئی ہے چونکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے بھی ان کو چھوڑ دیا ہے ۔ تم ان بیہودہ رسموں اور لغو چیزوں کو قطعاً چھوڑ دو اور اپنے گھروں سے نکال دو مسلمان اور فنون کے لئے صف میں جائز ہے کہ ایک خداکی پیش کرے اور سی مؤمن کے آگے سجدہ کرے ۔ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے بھی سجدہ کرنے کی خدا تعالٰی نے اجازت نہیں تو اور کون ہے جس کو سجدہ کیا جاسکے۔ پھر اس زمانہ کے مصلح حضرت مسیح موعود علی علیہ السلام ہوئے ہیں انکے آگے بھی سجدہ کرنے کی اجازت نہیں۔ نہ ان کی قبر پر منتیں ماننے اور نذریں چڑھانے کی اجازت ہے پس تمہیں قسم کی باتوں کو اپنے گھروں سے نکال دو اور اگر نکال دیا ہے تو دوسری عورتوں کو سمجھاؤ کہ وہ بھی اسی طرح کریں ۔ قرآن کریم کا ترجمہ پڑھو اور اس پر عمل کرو پھر یا د رکھو ایران کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کی کتاب اور اس کے منہ کی باتیں ہیں۔ اس کا ادب کرو اور دی احترام کرو قرآن کریم کے بغیر کوئی دین نہیں اور اس دین کے بغیر کہیں ایمان نہیں اور ایمان کے بغیر نجات نہیں ۔ وہ شخص ہرگز نجات نہیں پا سکتا جو قرآن کریم پرمل نہ کرے ۔ عام طور پر عورتیں خود پڑھی ہوئی نہیں ہیں مگر خود پڑھا ہوا ہونا ہی ضروری نہیں۔ دیکھو اگر کسی رشتہ دار کا خطہ آئے تو پڑھے ہوئے سے