انوارالعلوم (جلد 5) — Page 147
انوار العلوم جلد ۵ ۱۴۷ فرائض مستورات ۱۹۲۰ ا یہ تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی نے ۱۳ را پریل شاہ کو بمقام سیالکوٹ مستورات میں پنجابی زبان میں فرمائی تھی جس کو ایڈیٹر صاحب الفضل نے اُردو میں لکھا ) وعظ عمل کرنے کیلئے سنو فرائض مستورات ان چند دنوں میں مجھے عورتوں کی طرف سے بہت سے رقعے ملے ہیں جن میں وہ لکھتی ہیں کہ ہمیں ی بنایا ہے اگر چہ جو قابل تعریف سے این عالی جوش اس وقت تک نہیں دیتا جب بھی کچھ سنایا جائے۔ اگر چہ یہ جوش قابل تعریف ہے لیکن خالی جوش اس وقت تک کام نہیں دیتا جب تک انسان جو کسے اس پر عمل نہ کرے ۔ دیکھو اگر ایک شخص بھوکا ہو اور بھوک سے اس کی جان نکل رہی ہو اس کو کہو کہ کھانا کھا لو۔ کھانا کھا لو لیکن کھانا دیا نہ جائے تو اس سے اس کا پیٹ نہیں بھر جائیگا اسی طرح وہ عورتیں جو دین کی باتیں سنتی ہیں اور ان پر عمل نہیں کرتیں ان کو بھی کچھ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ ان عورتوں کی نسبت جن کو دین کی باتیں سننے کا موقع نہیں ملتا ان کے لئے زیادہ خوف اور ڈر کا مقام ہے کیونکہ جو نہیں سنتیں وہ معذور سمجھی جاسکتی ہیں لیکن جو سنتی ہیں اور پھر ان پر عمل نہیں کرتیں وہ زیادہ مجرم اور گنہگار ہیں ۔ عام طور پر عورتیں وعظ کو ایک تماشا سمجھتی ہیں جس طرح بچے کوئی تماشا دیکھتے ہیں اور