انوارالعلوم (جلد 5) — Page 99
انوار العلوم جلد ۵ ۹۹ جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں نے چبوترے پر اتر کر اپنے پر پھیلا دئے اور نہایت محبت سے بچہ کی طرف جھکی ہے ۔ وہ بچہ بھی اس 1 کی طرف اس طرح پکا ہے جس طرح ماں سے محبت کرانے کے لئے لپکا کرتا ہے اور اس نے اس بچہ کو ماں کی طرح ہی پیار کرنا شروع کر دیا ہے اس وقت میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہو گئے ۔ ہوگئے۔ LOVE CREATES LOVE محبت محبت کو کھینچتی ہے اس وقت مجھے ایسا معلوم ہوا کہ وہ بچہ عینی ہے، اور وہ عورت مریم ۔ تو محبت ہی محبت کو کھینچتی ہے پس تم خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دل میں پیدا کر لو جب الیا کر لو گے تو تمہیں معلوم ہو گا کہ تمہارے اندر نور کی کھڑکی کھل گئی ہے گو پہلے چھوٹی سی ہو گی مگر جوں جوں خدا تعالیٰ کے جلال اور شان پر نظر پڑتی جائے گی وہ بھی فراخ ہوتی جائیگی جب تمہاری یہ حالت ہو جائیگی تو مداری تو فریب سے روپیہ نکالتا ہے اور دیکھنے والے حیران ہو جاتے ہیں مگر تمہارے اندر وہ ایسی کھڑ کی کھل جائیگی کہ جو علم تم سے کوئی مانگے گا تم اس سے نکال کر دکھا دو گے اور لوگ حیران رہ جائیں گے ۔ میں اس امر کا تجربہ کار تمہارے سامنے کھڑا ہوں ۔ مجھے کبھی ایسا موقع پیش نہیں آیا کہ کسی نے اسلام پر کوئی نئے سے نیا اعتراض کیا ہوا اور مجھے اپنے دل کی تھیلی سے اس کا جواب نہ مل گیا ہو۔ مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں اس اعتراض کا جواب ہے یا نہیں مگر جب مترجب میں اس میں میں ہاتھ ڈالتا ہوں تو نکل ضرور آتا ہے اور اور یہ یہ خدا کی کی محبت اپنے دل میں پیدا کرنے کا کا نتیجہ ہے۔ ۔ اس نصیحت پر جس میں میں نے طالب علموں کو زیادہ تر مخاطب کیا ہے ۔ میں آج کی تقریر ختم کرتا ہوں کہ ابھی مجھے گاڑی پر جانا ہے ۔