انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 641 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 641

انوار العلوم جلد ۴ ۶۴۴۱ واقعات خلافت علوی تاریخی لیکچر سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے بہت اعلیٰ مقصد اور مدعا کے لئے قائم ہوئی ہے۔ تاریخی واقعات کو سن کر یہ ہونا چاہئے کہ انسان ان سے عبرت حاصل کرے۔ قرآن کریم میں جابجا تاریخی واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے جس سے یہی غرض ہے۔ پس اس وقت جو حضرت صاحبزادہ صاحب نے وسیع معلومات پیش کی ہیں۔ میرے لئے موقع نہیں کہ فردا فردا ان کے متعلق بتاؤں کہ ان سے یہ یہ سبق حاصل ہو سکتے ہیں۔ مگر میں یقیناً کہتا ہوں کہ معلومات اس قابل ہیں کہ جب چھپ کر آپ کے سامنے آ آئیں گی تو پڑھنے ھنے والے دیکھیں گے کہ ان میں بڑے بڑے سبق موجود ہیں۔ اس وقت میں یہ کہتا ہوں یہ کہتا ہوں کہ جتنی باتیں آپ لوگوں کو یاد ہیں ان پر غور کریں اور ان سے سبق لیں۔ چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے میں اور وقت نہ لوں گا اور صرف یہ کہہ کر کہ گر عاقلی یک اشاره کافیست حضرت سے دعا کرنے کی درخواست کروں گا۔ الفضل یکم ماراح ۱۹۲۰ء)