انوارالعلوم (جلد 4) — Page 395
انوار العلوم جلد ۴ ۳۹۵ خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خطاب حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی (جو کے ۱۔ مارچ ۱۹۱۹ء کو جلسہ سالانہ پر فرمایا ) اشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ اين۔ جماعت کے نئے انتظام کے متعلق اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم کے ماتحت ہماری جماعت روز بروز ترقی پر ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ ہر سال جو آتا ہے اپنے اندر نئی سے نئی برکات مخفی رکھتا ہے۔ اور ہر دن جو ہم پر چڑھتا ہے نئے سے نئے فضلوں کا ہمارے لئے اظہار کرتا ہے۔ پس جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھ کر اور ان فرائض کو مد نظر رکھ کر جو اللہ تعالٰی کے قائم کردہ سلسلہ کے پیشوا کی حیثیت سے مجھ پر عائد ہوتے ہیں میں نے اپنی جماعت کی ترقی اور بہبودی کے لئے ضروری اور مناسب سمجھا کہ جماعت کے کاروبار کوا کاروبار کو ایک ایسے انتظام کے ماتحت لایا جاوے کہ ہر ایک کام جو پیش آئے وہ بغیر کسی رکاوٹ کے جلد سے جلد ہو سکے۔ اس کے لئے میں نے ایک سکیم تیار کی تھی جو چھوا کر