انوارالعلوم (جلد 4) — Page xxii
انوار العلوم جلد ۴ 14 تعارف کتب کسی اعلان کی تعمیل کرنے میں اس لئے سستی کریں گے کہ وہ زید یا بکر کے نام سے لکھا گیا ہے تو یہ اس کی نافرمانی نہیں ہوگی بلکہ میری نافرمانی ہوگی اور اگر اسکی حتى المقدور مدد کریں گے تو یہ اس کی مدد نہیں ہو گی بلکہ میری مدد ہو گی"۔ جماعتی اختلاف اور اس سلسلہ میں بعض اعتراضات کا جواب دینے کے بعد حضور نے خدائی تائید و نصرت پر یقین کرتے ہوئے فرمایا : اس (خدا تعالیٰ) نے مجھے اس منصب پر اس لئے کھڑا نہیں کیا کہ میں سب سے نیک بڑا عارف اور خدا کا زیادہ مقرب تھا بلکہ اس لئے چنا کہ دنیا مجھے حقیر جاہل ، عقل سے کورا فسادی، فریبی سمجھتی تھی۔ خدا نے چاہا کہ وہ لوگ جو مجھے ایسا سمجھتے ہیں ان کو بتائے کہ یہ سلسلہ ان لوگ لوگوں پر نہیں کھڑا ہوا جو اپنے آپ کو بڑا آپ کو بڑے بڑے ستون سمجھتے ہیں بلکہ میرے ذریعہ کھڑا ہے"۔ اسی سلسلہ میں حضور نے فرمایا : خدا تعالیٰ نے مجھ جیسے کمزور کے ذریعہ اپنے سلسلہ کو ترقی دے کر بتایا کہ اس میں کسی انسان کا دخل نہیں ہے بلکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ خدا ہی کے فضل سے ہو رہا ہے"۔ دعوت الی اللہ اور اشاعت کے کام کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا : اس وقت جو کوششیں اور قربانیاں تم کرو گے وہ بے فائدہ نہیں جائیں گی بلکہ بڑے بڑے عظیم الشان نتائج پیدا کریں گی ہاں کرنی ضرور پڑیں گی اور جو کرنے کے لئے تیار نہیں ہو گا وہ پیچھے ہٹا دیا جائے گا اور جو ٹھہر جائے گا وہ گرے گا اور اگر اگر کرپس جائے گا اس لئے اب سلامت وہی رہ سکے گا جو خدا کی طرف بڑھ بڑھ کر قدم مارے گا اور آگے ہی آگے چلے گا ---- پس آپ لوگوں کو بالکل تیار ہو جانا چاہئے ۔ کیونکہ دراصل وسیع کام کا زمانہ اب آیا ہے اور اب کام اتنا وسیع ہو گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی"۔ ۱۴- ترکی کا مستقبل اتحاد ملت کے ہر موقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لئے حضور نے ایسے وقت میں