انوارالعلوم (جلد 4) — Page 182
انوار العلوم جلد ۴ له ۱۸۲ حقيقه الرؤيا کو دیکھ کر کچھ دے دیتا ہے مگر وہ اس سے بگڑ جاتے ہیں۔ کی قی تم دلدار چوتھی قسم دلداری کی خواب ہے۔ یہ ہمیشہ مؤمن اور نیک آدمی کو دل داری کی خواب آتی ہے۔ مگر اس لئے نہیں کہ وہ کسی خاص مقام پر پہنچ جاتے ہیں بلکہ اس لئے کہ جب وہ جب وہ محبت اور ان اخلاص کی وجہ سے خواہش کرتے ہیں کہ خدا ہم سے کلام کرے تو خدا ان کی دلداری کے لئے ان سے کلام کرتا ہے تاکہ وہ اور زیادہ محبت اور اخلاص میں بڑھیں۔ ایسے لوگوں کی مثال اس سائل کی سی ہوتی ہے جو ایک دعوت میں چلا جائے اور اسے کچھ دے دیا جائے۔ گو کبھی ایسے سائل کو مہمان سے زیادہ بھی دے دیا جاتا ہے لیکن اس کا حق نہیں ہوتا کہ جن لوگوں کی دعوت کی گئی ہو ان میں سے ہونے کا دع کا دعویٰ کرے۔ پس ایسے لوگوں کا بھی یہ حق نہیں ہوتا کہ اپنے آپ کو ماموروں اور خط موروں اور خاص لوگوں میں سمجھیں۔ پانچویں قسم تحضیضی خواب کی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی ہے تحضیضی خواب جب کہ مؤمن ایک خاص مقام پر پہنچ جاتا ہے تو خدا اسے اور آگے لے جانے کے لئے کچھ رویا دکھاتا یا الہام کرتا ہے اور اعلیٰ مقامات کی سیر کراتا ہے۔ اس لئے نہیں کہ وہ ان اعلیٰ مقامات کا رہنے والا ہے بلکہ اس لئے کہ وہ ان اعلیٰ مقامات کی سیر کر کے ان کے فضائل سے آگاہ ہو اور ان کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ چونکہ انسانی اندازے بہت محدود ہوتے ہیں۔ اس لئے بعض انسان ایک مقام پر پہنچ کر سمجھ لیتے ہیں کہ یہی انتہاء ہے۔ چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ آخری انسان جب جنت میں جانے لگے گا تو خدا تعالی اسے دوزخ سے نکال کر دوزخ کی طرف اس کا منہ کر کے کھڑا کر دے گا۔ اس پر وہ خواہش کرے گا کہ میرا منہ اس طرف سے ہٹا دیا جائے۔ جب وہ ہٹا دیا جائے گا تو وہ اس کو اپنے لئے کافی سمجھے عرض گا۔ لیکن اس سے کچھ فاصلہ فاصلہ پر خدا تعالی ایک درخت پیدا کر دے گا۔ اسے دیکھ کر وہ کرے گا کہ مجھے اس درخت کے نیچے کھڑا ہونے کی اجازت دی جائے۔ جب اجازت دی جائے گی تو وہ سمجھے گا کہ یہ مجھے بہت بڑی نعمت حاصل ہو گئی ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے۔ لیکن اس س سے سے ۔ پرے ایک اور درخت نکلے گا جس کا سایہ پہلے کی نسبت آرام آر دہ اور اچھا ہو گا۔ اس وقت وہ کہے گا کہ مجھے وہاں جانے کی اجازت دی جائے۔ اسے کہا جائے گا اچھا وہاں چلے جاؤ لیکن پھر نہ کچھ مانگنا۔ وہ اسی کو بڑی بات سمجھ لے گا اور آئندہ سوال نہ کرنے کا وعدہ کرنے گا۔ لیکن جب وہاں جائے گا تو ایک اور درخت نظر آئے گا جس کا سایہ اس سے بھی اچھا ہو گا۔