انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 80

انوار العلوم جلد ۴ ۸۰ قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام پیغام اور نہ پراگندہ خیالات بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اور میرے اہل و عیال پر خدا کا غضب نازل ہو اور اگر وہ ایسا کرنے کے بعد کسی عبرت انگیز آسمانی عذاب میں گرفتار نہ ہوں اور ان پر اور ان کے کنبہ پر غضب الہی نازل نہ ہو تو مرزا صاحب کا جھوٹا ہوتا ثابت ہو جاوے گا لیکن مجھے غالب خیال ہے کہ وہ یہ جرأت نہیں کریں گے کیونکہ ہر ایک انسان کا دل اس کے کاموں پر گواہ ہوتا ہے اور اگر کریں گے تو یقیناً آسمانی عذاب میں مبتلاء ہوں گے۔ میں آخر میں پھر آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالی کے کھلے کے کھلے کھلے نشانات پرا پر ایمان لاؤ اور اس کے راستبازوں کی تکذیب سے باز آجاؤ ورنہ انجام اچھا نہ ہو گا۔ میں اپنی طرف سے حق ادا کر چکا ہوں اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔ جو شیر کے منہ میں اپنی گردن دے گاہلاک ہی ہو گا۔ مرزا محمود احمد رئیس قادیان۔ خلیفة المسیح الموعود (الفضل ۲۷۔ نومبر ۱۹۱۷ء)