انوارالعلوم (جلد 4) — Page 78
انوار العلوم جلد ۴ قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام پیغام چیز ہے اور شرافت اور چیز ہے۔ یہ بات بری نہ تھی کہ اگر آپ لوگ اپنے مذہب کی تائید کرتے لیکن اس کام میں اس شخص کا نام جس کے خاندان کے ہزاروں قسم کے احسان اور حقوق آپ لوگوں پر تھے اس گستاخی سے لینا ہرگز آپ لوگوں کے لئے جائز نہ تھا اور اس حرکت سے آ۔ آپ لوگوں نے اپنی انسانیت کو بھی بٹہ لگا دیا۔ پھر آپ کے جلسہ میں جو رنگ اختیار کیا گیا ہے اسے دیکھیں کس طرح ناپاک اور گندے حملے اس میں کئے گئے ہیں جو خدا کا خوف رکھنے والا انسان کبھی نہیں کر سکتا۔ کسی شخص کی بے ادبی سے اس کے دشمنوں اور مخالفوں کو درد نہیں محسوس ہوتا بلکہ دوستوں اور ماننے والوں کو ہوتا ہے۔ مرزا صاحب کی نسبت جو الفاظ آپ کے بلائے ہوئے مولویوں نے استعمال کئے ہیں اگر وہی لفظ رسول کریم اس کی نسبت کسی اور مذہب کا پیروکار استعمال کرے اور مجلس میں با غیرت مسلمان بیٹھے ہوں تو جانتے ہو اس کا نتیجہ کیا ہو گا وہ جلسہ گاہ خون سے بھر جائے گا اور وہ بد گو چند ہی منٹ میں اگلے جہان میں اپنی بد گوئیوں کا جواب دینے کے لئے بھیج دیا جاوے گا اور یہی حال اس کے ساتھیوں کا ہو گا۔ جو تکلیف اس بات سے سب مسلمانوں کو ہو سکتی ہے وہی تکلیف ہمیں حضرت مرزا صاحب کی نسبت اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے ہوتی ہے کیونکہ ہم آپ کو رسول کریم کا جانشین اور آپ کا روحانی بیٹا مانتے ہیں۔ پس رسول کریم ال کے ساتھ ہمیں آپ کے نام کی بھی غیرت ہے مگر آپ کے بلائے ہوئے مولویوں نے بغیر ہمارے احساسات کا خیال کئے اس قسم کے الفاظ استعمال کئے اور ہمارے آدمی اس پر خاموش رہے کیونکہ انہیں یہی تعلیم ملی تھی کہ صبر و حوصلہ سے کام لیں۔ اسی طرح ہمارے بعض معزز دوستوں کی ہتک کرنے کا ارادہ کیا گیا اور خود جواب کے لئے بلا کر جب وہ جواب دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو ان سے سخت کلامی کی گئی۔ پس ان امور پر غور کریں اور سوچیں کہ کیا ایمانداری کا یہ نتیجہ ہوتا ہے۔ آپ لوگوں کو حضرت مرزا صاحب کا جھوٹ یا سچ معلوم کرنے کے لئے کہیں باہر سے مولوی بلانے کی ضرورت نہ تھی۔ خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے آپ کے گھر میں مولوی رکھے ہوئے تھے۔ آپ نے خود مرزا صاحب کی ابتدائی اور آخری حالت کو دیکھا تھا وہی آپ کے لئے کافی واعظ تھی۔ آج سے تین سال پہلے آ۔ سال پہلے آپ لوگ جانتے ہیں قادیان کی کیا حالت تھی اس وقت مرزا صاحب نے پیشگوئی کی تھی کہ قادیان کا نام دور اور مشہور ہوگا اور و در دور دور دور سے