انوارالعلوم (جلد 3) — Page 475
انوار العلوم جلد ۳۰ ۴۷۵ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں چستی سے کام کرنا چاہئے۔ تمہاری کسی حرکت میں سستی اور غفلت نہ ہو۔ اور اس فتح اور نصرت کے وقت شکست خوردہ لوگوں کی سی شکل نہ بناؤ۔ کیونکہ یہ بدشگونی ہے اور خدا کے غضب کا مورد بنا دیتی ہے۔ حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں سے پتہ لگتا ہے کہ تم ضرور فاتح ہو گے اور جو تمہارے مقابلہ پر آئے آئے گا شکست کھائے گا۔ پس تم امید والے دل بھروسہ اور تو کل والے جوش اور چستی و ہوشیاری والے اعضاء لے کر نکلو اور دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھر جاؤ۔ کس قدر افسوس آتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارے علاقہ کے لوگ ہماری باتیں نہیں سنتے اس لئے ہم تبلیغ کیس کو کریں۔ ایسے لوگوں کو میں کہتا ہوں کہ وہ کبھی نا امید نہ ہوں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَلَا تَايَنَسُوا مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَا يْنَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ ( یوسف ، (۸۸) مؤمن کو کبھی نا امید نہیں ہونا چاہئے۔ کیونکہ نا امید ہونا کافر کی علامت ہے۔ پس اگر اپنی کوشش اور سعی کافی الحال نتیجہ نہیں دیکھتے تو نا امید نہ ہو۔ بلکہ پہلے سے بھی بڑھ کر ہمت دکھاؤ اور یقین رکھو کہ آج تم میں سے وہ جو الف ب نہیں جانتے ایک وقت آئے گا جبکہ دنیا کے ادیب ان کے سامنے آکر زانوئے ادب خم کریں گے۔ اور ان سے علم سیکھیں گے۔ کیونکہ آپ کو وہ علم دیا گیا ہے جو خدا تعالی نے نازل کیا ہے۔ پس اپنے حوصلے بلند کرو اور سستی کو ترک کر دو نا امیدی کا خیال تک نہ لاؤ۔ اگر تمہیں اللہ تعالی کے وعدوں پر یقین ہو گا اور کوشش وسعی سے کام لو گے تو بہت جلدی دیکھ لو گے کہ بہت سے ایسے لوگ جو اسلام کے خلاف بڑی بڑی تقریر میں کرتے اور اسے جھوٹا قرار دیتے ہوں گے وہ اس کو سچا مان لیں گے۔ اور ہر جگہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ اور اللهُ أَكْبَرُ کی آواز بلند کرتے پھریں گے اور دنیا پر صداقت اور راستی پھیل جائے گی۔ یہ دن دور نہیں بلکہ قریب ہیں۔ پس گھبراؤ نہیں۔ ابتلاء آئیں گے اور ایسے آئیں گے کہ قریب ہو گا بہت لوگ مرتد ہو جائیں لیکن کامیاب تم ہی ہو گے ۔ تم نے ان ابتلاؤں سے گھبرانا نہیں اور نہ ہی حوصلوں کو پست ہونے دینا ہے۔ جب تم اللہ تعالیٰ کے لئے کھڑے ہو جاؤ گے تو اللہ تعالی خود تمہاری مدد کرے گا اور جب اللہ تمہارا مددگار ہو جائے گا تو کسی کی طاقت نہیں ہوگی کہ تمہارا مقابلہ کر سکے۔ اس لئے اٹھ کھڑے ہو اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جانوں کو بے دریغ صرف کر دو ۔ جب ایسا کرو گے تو وہ سب کچھ اپنی آنکھوں دیکھ لوگے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے۔ اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں آپ لوگ آمین کہتے جائیں۔