انوارالعلوم (جلد 3) — Page 435
1۔۔ انوار العلوم جلد - ۳ ۴۳۵ جماعت احمدیہ کے فرائض اور اسکی ذمہ داریاں طرف سے ایک کاغذ بنا کر پیش کر دے اور امید رکھے کہ گورنمنٹ کو دے کر اس سے روپیہ وصول کرلوں گا۔ تو یہ خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے انعام آیا ہے اگر تم اس کو قبول کر کے اس پر عمل کرو گے تو اور زیادہ انعام پاؤ گے ۔ اگر یونہی انعام حاصل کرنا چاہو تو یاد رکھو کہ اللہ بڑا جاننے والا ہے وہ کبھی دھوکا نہیں کھا سکتا اور نہ ہی تمہارے قریب میں آ سکتا ہے۔ چنانچہ آگے اس مضمون کی تشریح فرمادی کہ اَحَسِبَ الناس ان تُتْرَكُوا يتركوا أَنْ ان ان يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ - ( العنكبوت : کیا (۳) (٣) لوگوں نے یہ سمجھ چھوڑا ہے کہ وہ آزمائش میں نہ ڈالے جائیں گے صرف یہ کہہ دینے پر کہ ہم ایمان لے آئے۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ جب معمولی جاننے والوں اور ادنی بصارت رکھنے والوں کو کوئی دھوکا نہیں دے سکتا حالانکہ آنکھ کبھی دھو کا بھی کھا جاتی ہے تو پھر اس خدا کو جو ہر ایک پوشیدہ سے پوشیدہ باتوں کو جانتا اور نہاں در نہاں چیزوں کا علم رکھتا ہے کس طرح دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ پس جب تک تم کو جو انعام ملا ہے اس کو چمٹ کر مضبوطی سے نہ پکڑ لو گے اس وقت تک خدا تعالیٰ تک نہ پہنچ سکو گے اور انعامات کے وارث نہ بن سکو گے جو صرف زبان سے ایمان لانے کا اقرار کرنے سے نہیں بلکہ عمل کر کے دکھانے سے حاصل ہوتے ہیں۔ پھر فرمایا - وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ( العنکبوت : ۴) اول تو یہی سمجھ لو کہ میں بہت بڑا جاننے والا ہوں اس لئے تم مجھے کبھی دھوکا نہیں دے سکتے ۔ لیکن شاید کوئی کہے کہ خدا چونکہ چشم پوش ہے اس لئے ہم سے چشم پوشی کر دے گا۔ فرمایا یہ نہیں ہوگا۔ وَلَقَدْ فَتَنَا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ ان لوگوں سے جو آج ایمان کا دعوی کرتے ہیں وہی معاملہ ہو گا جو ان سے پہلے زمانہ کے لوگوں سے ہوا۔ ہم چشم پوش ہیں اور ضرور ہیں لیکن اس معاملہ میں چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔ ان سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں ان کو یہ دیکھ لیں۔ کیا صرف انکے زبانی کہہ دینے سے خدا تعالٰی نے ان کی بات مان لی تھی۔ ہرگز نہیں بلکہ ان کو ہم نے آزمائش میں ڈالا تھا۔ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَذِبِينَ ( العنكبوت : (3) اللہ تعالی ضرور ان لوگوں کو جان لے گا جو اپنے دعوی میں بچے ہیں اور ان لوگوں کو بھی جان لے گا جو جھوٹے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں ایمان کا دعوی کرنے والوں کی ضرور ضرور آزمائش کروں گا۔ اور یہ میری بات بلا شک و بلا ریب اٹل ہے۔ میں اس کو ضرور عمل میں لاؤں گا۔ یعنی یہ کہ اللہ