انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 285 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 285

انوار العلوم جلد ۳۰ ۲۸۵ اسلام اور دیگر مذاہب شامل رکھتا ہے۔ اور چونکہ یہ خدا تعالی کا بھیجا ہوا آخری مذہب ہے جو انسان کو خدا تعالٰی سے اس دنیا میں ملا دیتا ہے اور ہمیشہ پھل دیتا ہے چنانچہ اس پر چلنے والے لوگ ہر زمانہ میں خدا تعالٰی تک پہنچتے رہے ہیں۔ اور یہ زمانہ بھی اس کے شیریں پھلوں سے خالی نہیں گیا۔ اور خدا تعالی نے اس مذہب کے ایک پیرو حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو اس زمانہ کی اصلاح کے لئے مسیح موعود اور مہدی مسعود بنا کر بھیجا ہے۔ پس اے صداقت کے طالبوا اور حق کے شیدائیو! اٹھو! اور تمام بند توڑ کر اور تمام قیود کو توڑ کر اس چشمہ صافی کی طرف آؤ کہ تمہاری فطرت جس خوشی اور جس راحت اور جس تسلی کو چاہتی ہے وہ اس وقت صرف اسلام میں ہی ملتی ہے۔ اور اسلام ہی ہے جو تم کو روحانی ترقی کے اس اعلیٰ مقام پر پہنچا سکتا ہے کہ اسی دنیا میں تم خدا کو پا سکتے ہو اور شک و شبہ سے گزر کر یقین کا مرتبہ حاصل کر سکتے ہو ۔ ایساری فرمایا تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ اليَكُونَ لِلْخَلِمِينَ نَذِيرًا (الفرقان : ٢ ) ۔ خاکسار محمود احمد از قاریان