انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxi of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page xxi

انوار العلوم جلد ۳ نور سے روشن کرتا۔ ۱۴ تعارف کتب (11) تقریر جلسه سالانه ۱۹۱۶ء (متفرق امور) یہ حضرت مصلح موعود کے اس خطاب کا عنوا اس خطاب کا عنوان ہے جو آپ نے ۲۷- دسمبر ۱۹۱۶ء کے جلسہ سالانہ پر ارشا فرمایا تھا۔ اس خطاب میں آپ نے حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی کے مندرجہ ذیل بیان :- " میں نے محض اتحاد جماعت قائم رکھنے کی خاطر یہی مناسب سمجھا کہ ہم سب لوگ صاحبزادہ محمود احمد صاحب کی بیعت کرلیں تاکہ وحدت قومی قائم رہے۔ مجھے اس وقت تک علم نہ تھا کہ صاحبزادہ صاحب کے عقائد میں کوئی فساد واقع ہو چکا ہے"۔ کی تردید کرتے ہوئے اصل واقعات بیان فرمائے ۔ حضرت خلیفۃ المسیح نے بڑے زور سے ان کے اس خیال کو رد فرمایا کہ انہیں بیعت سے قبل میرے خیالات کا علم نہ تھا۔ اور اسی بات پر انہیں مؤکد بعذاب حلف اٹھانے کی دعوت دی جو وہ قبول نہ کر سکے۔ اس کے علاوہ حضور نے مولوی صاحب کا ایک خط بھی پیش فرمایا جس میں انہوں نے مذکورہ بالا بیان کے برعکس حضور کے اعتقادات کی تصدیق کی ہے۔ اسی خطاب میں آپ نے مختصرا اپنے اعتقادات اور مخالفوں کی طرف سے ان پر ہونے والے اعتراضات کے جامع و مانع جواب مرحمت فرمائے۔ نوٹ : حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی کا یہ وقتی خیال ہی تھا۔ بعد میں اللہ تعالٰی نے آپ کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی۔ اور خاتمہ بالخیر ہوا۔ (۱۲) جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں ۱۹۱۶ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور نے ۲۷ - دسمبر کو بعد نماز ظہر جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں" کے کے موضوع پر موضف پر خطاب فرمایا ۔ اس خطاب میں آپ نے خاص