انوارالعلوم (جلد 3) — Page 109
انوار العلوم جلد - ۳ ۱۰۹ انوار خلافت پھونکوں سے اس رسول کے کام کو مٹانا چاہیں گے اور چاہیں گے کہ باتیں بنا بنا کر اس کے کام کو روک دیں اور اس کی ترقی کو بند کر دیں۔ اور وہ زمانہ ہی ہے جبکہ اللہ تعالی نے ایک ایسی منصف حکومت قائم کر دی ہے کہ جس کے زیر سایہ شیر اور بکری ایک گھاٹ پانی پیتے ہیں اور اگر کوئی شخص ظلم کرنے لگے تو یہ اس کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے۔ چنانچہ اس وقت ہمارے مخالفوں کے پاس سوائے فتوؤں اور گالیوں کے کچھ نہیں۔ اور وہ اپنے فتوؤں سے چاہتے ہیں کہ ہمارے کام کو مٹا دیں لیکن ان کے ہاتھ میں ایسے سامان نہیں ہیں کہ جن کے ذریعہ سے زبر دستی وہ کسی کو دین سے پھیر دیں یا اسے قتل کر دیں۔ پس یہی زمانہ جبکہ لوگوں کے ہاتھ سے تلوار چھین لی گئی ہے اور صرف مونہہ کی لڑائی رہ گئی ہے وہ زمانہ ہو سکتا ہے جس کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے اور آنحضرت اللہ کا زمانہ تو وہ تھا کہ تلواروں سے مسلمانوں کو بھیڑ اور بکریوں کی طرح ذبیح کیا گیا۔ اور عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر ان کو شہید کیا گیا۔ پس وہ زمانہ جبکہ اصل کام تلوار کر رہی تھی اور دلائل و براہین کا استعمال مخالفین اسلام جانتے ہی نہ تھے وہ زمانہ نہیں ہو سکتا جس کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت لوگ اپنے مونہوں کی پھونکوں سے اسلام کو مٹانا چاہیں گے بلکہ وہ زمانہ میں ہے کہ گو اس وقت بھی مخالفین سلسلہ جہاں تک ہو سکے احمدیوں کو دکھ دینے سے باز نہیں آتے ۔ لیکن ان کا زیادہ زور گالیوں اور فتوؤں پر ہی ہے اور ہاتھ چلانے کی ان کو اس قدر طاقت نہیں جس قدر کہ پہلے زمانوں میں ہوا کرتی تھی۔ وَ اللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الكَفِرُونَ ۔ اور اللہ تعالٰی اپنے نور کو پورا کر پانچویں دلیل کے چھوڑے گا گو کہ کفار نا پسند ہی کریں۔ یہ آیت بھی یہ آیت بھی احمد رسول کی ایک علامت ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق ہے کیونکہ اس میں بتا دیا گیا ہے کہ احمد کا وقت اتمام نور کا وقت ہے اور گو قرآن کریم سے ہمیں یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم کے ہاتھ پر شریعت کامل کر دی گئی مگر اتمام نور آپ کے وقت میں معلوم نہیں ہوتا بلکہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مسیح موعود کے وقت میں ہوگا۔ اور رسول کریم ال کے وقت میں اسکی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ وہ امت کس طرح گمراہ ہو سکتی ہے جس کے ابتداء میں میں اور آخر میں مسیح ہے (کنز العمال فی سنن الاقوال والا فعال كتاب القيامة من قسم الاقوال نزول عيسى على نبينا عليه الصلوة والسلام جلد 4 صفحه ۲۰۲ مطبوعہ ۱۳۱۴ھ) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمنان اسلام کے حملوں