انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 69

انوار العلوم جلد ۲ بسم الله الرحمن الرحیم 49۔ شکریہ اور اعلان ضروری محمده و فصلی علی رسولہ الکریم شکریہ اور اعلان ضروری اللہ تعالی کی عجیب در عجیب حکمت ہے کہ ابھی مشکل سے تین ماہ گزرے ہوں گے ۔ کہ حضرت خلیفة المسیح استاذی المکرم مولانا مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول کے حکم کے ماتحت مجھے ایک اعلان شکریہ لکھنا پڑا تھا۔ اور آج پھر ایک اعلان شکریہ لکھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے موقعہ دیا ہے ۔ اس پہلے اعلان کا سبب یہ تھا۔ کہ ۱۹۱۲ء کی آخری سہ ماہی میں جماعت میں کچھ آثار تفرقہ تھے ۔ اور بعض گمنام لوگوں نے اظہار حق نامی ٹریکٹ شائع کر کے جماعت کو خلیفہ کے خلاف بھڑکانا چاہا تھا۔ لیکن اللہ تعالی کے فضل نے حضرت استاذی المکرم کی دستگیری فرمائی۔ اور بجائے جماعت میں تفرقہ ہونے کے جماعت آگے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گئی اور اس کا اخلاص اور بھی ترقی کر گیا۔ چنانچہ پچھلے سالانہ جلسہ نے یہ بات ثابت کر دی کہ خدا تعالیٰ کے کام کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اس تائید ایزدی کو دیکھ کر حضرت مرحوم و مغفور نے مجھے حکم دیا۔ کہ میں آپ کی طرف سے ایک اعلان شکریہ شائع کردوں ۔ تاکہ وَ أَمَّا بِنَعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ (الضحی : ۱۲) کے حکم کی تعمیل ہو جائے اس اعلان کے لکھتے وقت میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ کہ وہی اظہار حق والا فتنہ پھر بھی کبھی اٹھے گا۔ اور اس دفعہ گمنام نہیں بلکہ شہرہ آفاق نام ان خیالات کی تائید کرنے والے ہوں گے۔ اور یہ کہ دوبارہ یہ فتنہ پہلے سے ہزاروں درجہ بڑھ کر اپنا اثر دکھائے گا۔ مگر اللہ تعالی کی مشیت پورا ہوئے بغیر نہیں رہتی۔ اور وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ اور اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہو تا۔ فتنہ اٹھا۔ اور پورے زور سے اٹھا۔ حتی کہ کمزور طبائع سلسلہ حقہ کی سچائی میں بھی متردد ہو گئیں۔ اور ہمارے سلسلہ کے دشمنوں نے خیال نہیں بلکہ یقین کر لیا ۔ کہ اب یہ سلسلہ تباہ اور برباد (نعوذ باللہ من ذلک) ہو جائے گا۔ نور الدین کی آنکھوں کا بند ہوتا تھا کہ نور کی جگہ ظلمت نے لے لی اور احمدی جماعت کے