انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 585 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 585

انوار العلوم جلد ۲ ۵۸۵ حقيقة النبوة (حصہ اول) نے بھی یہی عقیدہ ظاہر کیا ، پس کیا سب کو کافر کہو گے ۔ یاد رکھو یہ سلسلہ نبوت قیامت تک جاری رہے گا " اس پر اس سرحدی نے سوال کیا کہ دین میں کیا نقص رہ گیا تھا جس کی تکمیل مجدد کی ضرورت کے لئے آپ تشریف لا۔ آپ تشریف لائے ۔ فرمایا : احکام میں کوئی نقص نہیں۔ نماز قبلہ زکوۃ ، کلمہ وہی ہے۔ کچھ مدت کے بعد ان احکام کی بجا آوری میں سستی پڑ جاتی ہے بہت سے لوگ توحید سے غافل ہو جاتے ہیں تو وہ اپنی طرف سے ایک بندے کو مبعوث کرتا ہے جو لوگوں کو از سر نو شریعت پر قائم کرتا ہے سو برس تک سستی واقع ہو جاتی ہے۔ ایک لاکھ کے قریب تو مسلمان مرتد ہو چکا ہے۔ ابھی آپ کے نزدیک کسی کی ضرورت نہیں۔ لوگ قرآن چھوڑتے جاتے ہیں۔ سنت نبوی سے کچھ غرض نہیں اپنی رسوم کو اپنادین قرار دے لیا ہے اور ابھی آپ کے نزدیک کسی کی ضرورت نہیں " اس پر اس شخص نے کہا کہ اس وقت تو سب کافر ہوں گے کوئی تمھیں چالیس مؤمن رہ جائیں گے فرمایا : کیا مہدی کے ساتھ جو مل کر لڑائی کریں گے وہ سب کا فرہی ہوں گے ۔۔۔۔ انسان جب فسق و نجور میں پڑتا ہے تو کافر کا حکم رکھتا ہے ۔۔۔ اگر ہر صدی پر مجدد کی ضرورت نہ تھی تو بقول آپ کے قرآن کریم اور علماء کافی تھے۔ تو پھر نبی اللہ پر اعتراض آتا ہے۔ حج کرنے والے حج کو جاتے ہیں زکوۃ بھی دیتے ہیں۔ روزے بھی رکھتے ہیں۔ پھر بھی آنحضرت اللہ نے فرمایا کہ سو برس کے بعد مجدد آئے گا۔ مخالفین بھی اس بات کے قائل ہیں۔ پس اگر میرے وقت میں ضرورت نہ تھی تو پیشگوئی باطل جاتی ہے۔ ظاہری حالت پر ہی نہیں جانا چاہئے ۔ غیب کا حال تو اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں" بدر جلد ۷ نمبر ۲۳ جون شده ) اس ڈائری سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نبی نہ تھے کیونکہ آپ نے اپنے آپ کو مجددین سے تشبیہ دی ہے اور مثنوی رومی کا ایک مصرعہ مخالف کے سامنے پیش کیا ہے کہ ع آں نبی وقت باشد اے مرید ۔ اسی طرح محی الدین صاحب ابن عربی اور مجد والف ثانی صاحب کے عقائد کی طرف بھی اسے توجہ دلائی ہے جس سے معلوم ہوا کہ آپ ویسے ہی نبی تھے جیسے اور مجددین۔ اس کا کا پہلا پہلا : جواب تو یہ ہے کہ میں اس سے پہلے قطعی اور یقینی طور پر یہ ثابت کر چکا ہوں کہ نبی کی جو تعریف ہے وہ حضرت مسیح موعود پر صادق آتی ہے اور قرآن کریم لغت عرب محاورہ انبیائے ۔