انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 528 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 528

انوار العلوم جلد ۲ ۵۲۸ حقيقة النبوة (حصہ اول) لیلۃ القدر کا زمانہ ہوتا ہے جس میں فرشتے اترتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرِهِ سَلَمُ (القدر : ۱۰۵) جب سے خدا نے دنیا پیدا کی ہے یہی قانون قدرت ہے ۔ منہ (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۶۹) (۳۵) ” اس جگہ صور کے لفظ سے مراد مسیح موعود ہے کیونکہ خدا کے نبی اس کی صور ہوتے ہیں (چشمہ معرفت صفحہ ے نے روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۸۵) (۳۶) کبھی نبی کی وحی خبر واحد کی طرح ہوتی ہے۔ اور مع ذالک مجمل ہوتی ہے۔ اور کبھی وحی ایک امر میں کثرت سے اور واضح ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ پس میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ کبھی میری رحی بھی خبر واحد کی طرح ہو اور مجمل ہو ۔ لیکچر سیا لکوٹ صفحه ۴۳، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۴۵) (۳۷) ” اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ جس قدر نیک اور راستباز مقدس نبی گزر چکے ہیں۔ ایک ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں۔ سو وہ میں ہوں اسی طرح اس زمانہ میں تمام بدوں کے نمونے بھی ظاہر ہوئے ۔ فرعون ہو یا وہ یہود ہوں جنہوں نے حضرت مسیح کو صلیب پر چڑھایا ۔ یا ابو جہل ہو ۔ سب کی مثالیں اس وقت موجود ہیں ۔ " (براہین احمدیہ حصہ پنجم ۔ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۱۸٬۱۱۷) (۳۸) ایمان در حقیقت وہی ایمان ہے جو خدا کے رسول کو شناخت کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے۔۔۔۔ ہاں جو شخص سرسری طور پر رسول کا تابع ہو گیا۔ اور اس کو شناخت نہیں کیا۔ اور اس کے انوار سے مطلع نہیں ہوا اور اس کا ایمان بھی کچھ چیز نہیں اور آخر وہ ضرور مرتد ہو گا۔ جیسا کہ مسیلمہ کذاب اور عبد اللہ بن ابی سرح اور عبید اللہ بن جحش آنحضرت ا کے زمانہ میں۔ اور یہودا اسکریوٹی اور پانسو اور عیسائی مرتد حضرت عیسی کے زمانہ میں۔ اور جموں والا چراغ دین اور عبدالحکیم خان ہمارے اس زمانہ میں مرتد ہوئے ۔ “ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۳) " (۳۹) سخت عذاب بغیر نبی قائم ہونے کے آتا ہی نہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولاً - پھر یہ کیا بات ہے کہ ایک طرف تو طاعون ملک کو کھا رہی ہے اور دوسری طرف ہیبت ناک زلزلے پیچھا نہیں چھوڑتے۔ اے غانلو ! تلاش تو کرد شاید تم میں خدا کی طرف سے کوئی نبی قائم ہو گیا ہے جس کی تم تکذیب کر رہے ہو ۔ " تجلیات الهیه ۹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱٬۴۰۰) آٹھویں دلیل ۔ حضرت مسیح موعود کے نبی ہونے پر یہ ہے کہ قرآن کریم میں نبیوں کے