انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 514 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 514

انوار العلوم جلد ۲ r ۵۱۴ حقيقة النبوة (حصہ اول) ہیں۔ اور ان تمام پیشگوئیوں میں جہاں جہاں اسے نبی کر کے یاد کیا گیا ہے۔ ان سب مقامات کی یہ تاویل کر سکتے ہیں۔ کہ نبی سے مراد نبی نہیں بلکہ کسی مشابہت کی وجہ سے نبی کہہ دیا گیا ہے ۔ آخر تاویل کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔ ہزاروں سال پہلے ایک نبی ہند میں مسیح موعود کو نبی قرار دیتا ہے ۔ تو ایک فارس میں اور ایک شام میں۔ لیکن باوجود دنیا کے عظیم الشان انبیاء کی پیشگوئیوں کے اور اسے نبی کہنے کے ۔ وہ پھر بھی غیر نبی کا غیر نبی ہی رہا۔ اور سب باتوں کو جانے دو۔ صرف اس امر کو لے کر اس پر غور کرو کہ کیا عقل اس بات کو باور کر سکتی ہے یہ عجیب غیر نبی ہے کہ نبیوں سے زیادہ اس کی نسبت ہزار ہا سال سے خبریں دی گئیں ہیں۔ اور کل دنیا کو اس کے انتظار کا شوق لگایا گیا ہے ۔ لیکن جب وہ آتا ہے تو ایک غیر نبی کا غیر نہی۔ اور ایک معمولی مجدد نہ اسے نبی کہہ سکتے ہیں نہ رسول اور پھر تعجب یہ ہے کہ نہ صرف اس آنے والے کی نسبت پہلے نبیوں نے نبوت ہی کی ہے۔ بلکہ اسے نبی کر کے سب پکارتے آئے ہیں۔ مگر ہمیں بتایا جاتا ہے کہ سب کا منشاء نبی سے کچھ اور ہی تھا۔ در حقیقت مسیح موعود نبی نہیں ہو سکتا۔ میں یقینا کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی شخص مخلى بالطبع ہو کر اس بات پر غور کرے گا۔ تو اسے اس خیال کی لغویت خود ہی معلوم ہو جائے گی ۔ اور روز روشن کی طرح اس پر ظاہر ہو جائے گا کہ مسیح موعود ضرور نبی ہے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک شخص کا نام قرآن کریم نبی رکھے ۔ آنحضرت ا نبی رکھیں ۔ کرشن نبی رکھے ۔ زرتشت نبی رکھے ۔ دانیال نبی رکھے ۔ اور ہزاروں سالوں سے اس کے آنے کی خبریں دی جا رہی ہوں۔ لیکن باوجود ان سب شہادتوں کے وہ پھر بھی غیر نبی کا غیر نبی ہی رہے اور سب پچھلے نبیوں کی بات قرآن کریم کی شہادت اور آنحضرت کے فرمان کی تاویل کر لی جائے اگر تاویل ہی کرنی ہے تو کیوں اپنے خیالات اور گمانوں کی تاویل نہ کی جائے اور کیوں بلا سبب اس قدر شہادتوں کو ان کی حقیقت سے پھیر دیا جائے ؟ اور اس قدر زبردست ثبوتوں سے منہ پھیر لیا جائے۔ وجی اور (۴) چوتھی شہادت حضرت مسیح موعود کی نبوت کے متعلق خود آپ کی وحی الہامات ہیں جن میں کثرت سے آپ کو نبی کا خطاب دیا گیا۔ اور بعض ان میں سے ایسے ہیں جو آپ کو بار بار الہام ہوئے ہیں پس کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے آپ کو سینکڑوں دفعہ نبی کا خطاب دیا ہے وحی الہی جس میں نبی یا رسول کا خطاب دیا گیا ہے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔ (1) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (۲) إِنِّي لا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ (۳) كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِى ۔ (۴) جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلٍ