انوارالعلوم (جلد 2) — Page 512
انوار العلوم جلد ۲ ، ۵۱۲ حقيقة النبوة (حصہ اول) پر یہ اعتراض آتا ہے کہ ذکر تو پچھلے مسیح کا کرتے ہیں۔ اور کام اگلے مسیح کا بتاتے ہیں۔ یا پھر یہ ماننا پڑتا ہے کہ مسیح ناصری اب تک زندہ ہے۔ اور وہی دوبارہ دنیا میں آئے گا۔ اور یہ دونوں باتیں نا ممکن ہیں۔ پس سوائے اس کے کہ لمْ يكُن کے معنے پیشگوئیوں کے محاورہ کے مطابق استقبال کے کریں اور کوئی چارہ نہیں۔ شاید کوئی شخص یہ کہہ دے کہ گو مسیح موعود تو اس امت میں سے پیدا ہونا تھا لیکن آنحضرت ال میں خیال کرتے تھے کہ پچھلے مسیح نے ہی دوبارہ آتا ہے اس لئے آپ نے اس خیال کے ما تحت آنے والے مسیح کا نام نبی رکھ دیا ۔ لیکن چونکہ آنے والا مسیح اسی امت میں سے آگیا اس لئے نبی نہیں کہلا سکتا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو اس صورت میں آنحضرت ا پر اعتراض پڑے گا کہ آپ باوجود اس کے کہ خود آپ پر مسیح کی وفات کی وحی نازل ہوئی تھی اپنی وفات تک مسیح کی زندگی کے قائل رہے اور اس سے تو غیر احمدیوں کو خاص تقویت حاصل ہوگی۔ اور دوسرے حضرت مسیح موعود کے ان تمام اقوال کی تکذیب ہوگی۔ جن میں حضرت مسیح موعود نے اس امر پر زور دیا ہے کہ آنحضرت اللہ کا بھی میں مذہب تھا۔ کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے اور صحابہ کا بھی اسی پر اجتماع تھا۔ کہ حضرت مسیح فوت ہو چکے ہیں۔ غرض اس کے سوا کوئی صورت نہیں بنتی کہ اس حدیث کو آنے والے مسیح پر چسپاں کیا جائے اور جب اس پر چسپاں کیا جائے تو ضرور اسے نبی بھی قرار دینا پڑتا ہے اور آنحضرت اللہ کی شہادت سے ثابت ہے کہ وہ نبی ہے پس خدا تعالیٰ کی شہادت اور پھر اس کے رسول کی شہادت کے ہوتے ہوئے مسیح موعود کو غیر نبی قرار دینا بعید از انصاف در استبازی ہے۔ (۳) تیسری شہادت مسیح موعود کے نبی ہونے پر انبیائے گزشتہ کی شہادت ہے سب سے پرانی شہادت تو زرتشت نبی کی ہے۔ جو ایران کا ایک نبی ہے اور جس کے پیرو پارسی کہلاتے ہیں۔ اور ہندوستان میں خاص طور پر معزز خیال کئے جاتے ہیں۔ اور دنیاوی ترقی میں دوسری ہندوستانی قوموں سے ایک خاص امتیاز رکھتے ہیں۔ اس نبی نے اپنے بعد تین نبیوں کے آنے کی خبر دی تھی۔ جن میں سے ایک تو آنحضرت ا کی نسبت پیشگوئی کی تھی۔ اور آپ کے نشانات بھی بتائے تھے۔ اور یہ بھی لکھا تھا۔ کہ اس وقت ایران کی حکومت تباہ ہو جائے گی اور اس کا سبب ایرانیوں کی بدکاری اور عیاشی ہو گا۔ آپ کے علاوہ ایک دوسرے نبی کی پیشگوئی تھی جس کی نسبت ہم نہیں کہہ سکتے کہ پہلے گزر گیا ہے یا آئندہ ہونے والا ہے ۔ لیکن جس تیسرے نبی کی پیشگوئی اس