انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 467 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 467

انوار العلوم جلد ۲ حقيقة النبوة ( حصہ اول) کہ جناب مولوی صاحب نے جو اپنے رسالہ میں حضرت صاحب کی مختلف تحریر میں نقل کر کے یہ بتانا چاہا ہے کہ دیکھو حضرت مسیح موعود ہمیشہ ایک ہی دعوی کرتے رہے ہیں۔ یہ صرف ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے اور ان تحریروں سے تو ہمارا دعوی ثابت ہوتا ہے نہ ان کا۔ یہی تو ہمارا دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود اپنے دعوی کی جو تفصیل بیان کرتے رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ سے وہی رہی ہے۔ جو نبیوں کے دعوے کی ہوتی ہے۔ گو ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے کہ اس کو نبوت کے نام سے موسوم نہیں فرماتے تھے۔ نبی کسے کہتے ہیں ؟ موجودہ اختلاف اور شور پر میں جس قدر غور کرتا ہوں۔ حیران ہوتا ہوں کہ کس طرح ایک بے توجہی کے باعث یہ اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ سب ۔ -- سب سے پہلا سوال جو مسیح موعود کی نبوت کے متعلق بحث کرتے وقت پیدا ہونا چاہئے تھا۔ وہ یہ تھا کہ نبی کہتے کسے ہیں؟ مثلاً اگر کسی شخص کی نسبت یہ بحث ہو کہ وہ لوہار ہے یا نہیں ہے ۔ تو اول بحث کرنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ لوہار کہتے کسے ہیں ؟ اگر ان کو لوہار کی تعریف بھی معلوم نہیں تو وہ بحث کر ہی نہیں سکتے ۔ جس چیز کا علم ہی نہیں کہ وہ کیا شئے ہے ؟ اس پر بحث کیا ہو گی ؟ پس اول فرض تو ہر ایک شخص کا یہ ہے کہ وہ یہ معلوم کرے کہ نبی کی تعریف کیا ہے ؟ مگر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت کے منکروں نے اس سوال پر کبھی غور ہی نہیں کیا۔ وہ اس پر تو بحث کرتے ہیں کہ فلاں شخص نبی ہے یا نہیں ہے۔ لیکن خود اس قدر بھی علم نہیں کہ نبی کے معنی کیا ہیں؟ اور ان کی بحث کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بچے آپس میں بادشاہ اور وزیر بن کر کھیلنے لگتے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ بادشاہ ہو تا کیا شے ہے بس ایک نام سنا ہوا ہوتا ہے۔ اس کی بناء پر اپنے خیال سے ایک عمارت کھڑی کر لیتے ہیں۔ اور وہ واقعہ کے خلاف ہوتی ہے۔ اور جب کوئی کام ناواقفیت کی حالت میں کیا جائے گا۔ تو ضرور انسان غلطیوں میں مبتلاء ہو گا۔ میں نے سنا ہے کسی جگہ کچھ زمیندار اس امر پر بحث کرتے ہوئے دیکھے گئے کہ قرآن کریم میں جو کہیں مؤمنون آتا ہے اور کہیں مؤمنین - تو ان دونوں لفظوں کے معنوں میں کیا فرق ہے ۔ بڑی سخت بحث ہوئی اور مختلف معانی بیان ہوتے رہے۔ کوئی کچھ فرق بتاتا اور کوئی کچھ ۔ اور یہ سب کچھ کیوں ہوا؟ صرف اس لئے کہ انہوں نے یہ معلوم نہ کیا کہ مؤمنون اور مؤمنین ان دونوں لفظوں کے کیا معنی ہیں اگر کسی واقف سے معنی دریافت کر لیتے تو ساری بحث کا خاتمہ ہو جاتا۔ بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ بحث شروع ہی نہ ہوتی۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے