انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 435 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 435

انوار العلوم جلد ۲ ۴۳۵ حقيقة النبوة (حصہ اول) لکھا شریعت نہیں لایا ۔ بلکہ میں تو صرف بکثرت امور غیبیہ پر خبر پانے والا ہوں یہ مطلب کیونکر لے سکتے ہیں کہ آپ نبی نہیں کیونکہ یہ بات تو نبی ہونے کی شرائط میں سے ہے۔ کیا شرائط نبوت کے پائے جانے سے نبوت ثابت ہوتی ہے یا نبوت کا رد ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود نے کہیں اہو کہ اب نبوت سے باقی نہیں رہا مگر رہا مگر مبشرات و ات و منذرات تو اس کا یہ مطلب لینا کہ آپ نبی نہ تھے نادانی ہے۔ کیونکہ یہ تو نبوت کی شرائط میں سے ہے۔ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ - (الانعام :۴۹) ہم رسولوں کو جو بھیجتے ہیں تو ان کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ مبشرات ومنذرات لاتے ہیں۔ اب کیسے تعجب کی بات ہے کہ جس بات کو اللہ تعالی عین نبوت قرار دے ۔ اس کو نبوت کے انکار کی دلیل قرار دیا جائے یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص کے فلاں شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ لکڑی سے میز بنا رہا تھا جس سے ثابت ہوا کہ وہ نجار نہیں۔ اور فلاں شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ ہل چلا رہا تھا۔ معلوم ہوا کہ اسے ہل چلانا نہیں آتا۔ فلاں شخص کو دیکھا کہ وہ لڑکوں کو پڑھا رہا تھا ثابت ہوا کہ وہ استاد نہیں۔ کیا ایسی بات کوئی دانا کہہ سکتا ہے ہرگز نہیں۔ پس حضرت صاحب کی ایسی تحریرات سے جن میں آپ نے یہ لکھا ہے کہ میں کوئی نئی شریعت نہیں لایا ۔ بلکہ صرف کثرت سے امور غیبیہ پانے کا دعوئی ہے۔ اور ان تحریرات سے ؟ میں آپ لکھیں کہ اب نبوت سے صرف مبشرات و منذارات باقی رہ گئے ہیں۔ یہ نتیجہ نکالنا کہ آپ نبی نہ رہے۔ ایک ایسی بات ہے جس کی غلطی خود ہی ظاہر ہے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔ لغت اور قرآن کریم اور پہلے انبیاء کے عقائد اور حضرت مسیح موعود کی تحریرات سے تو نبوت کی شرائط ہی یہ معلوم ہوتی ہیں کہ کثرت سے امور غیبیہ ظاہر ہوں جو انذار و تبشیر کی عظیم الشان خبروں پر مشتمل ہوں۔ اور خدا تعالیٰ نبی نام رکھے ۔ پس جب یہ شرائط نبوت ہیں تو حضرت مسیح موعود کا دعوی کرنا کہ صرف یہ باتیں مجھ میں پائی جاتی ہیں اس کے یہ معنی کسی طرح ہوئے کہ آپ نبی نہیں۔ اگر یہ باتیں آپ میں پائی جاتی ہیں تو آپ نبی تھے ۔ حضرت مسیح ناصری کیوں نبی تھے ؟ کیا صرف انہی تین باتوں کی وجہ سے نہیں ؟ حضرت سلیمان نبی تھے ۔ کیا ان کی نبوت ان تین شرائط کے سوا کسی اور شرط کی وجہ سے ثابت تھی؟ حضرت یحی او زکریا د الیاس رایوب و ہارون و یوسف نبی تھے ۔ پھر کیا ان کی نبوت کسی نئی بات کی وجہ سے تھی ؟ ان تین باتوں سے زیادہ اور کونسی بات تھی جس کی وجہ سے وہ نبی ثابت ہوئے؟ حضرت موسیٰ و حضرت نوح علیہما السلام نبی تھے پھر کیا ان کی نبوت کسی اور وجہ سے تھی ؟ نہیں اسی وجہ سے تھی کہ ان میں یہ تین شرائط پائی جاتی تھیں۔ یہ سب انبیاء ہیں۔ اور انکو نبی صرف جن