انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page iv

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت ९९ المصلح الموعود خلیفۃ المسیح الثانی کی پر معارف تصنیفات انوار العلوم کی دوسری جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ الحمد لله على ذالكم انوار العلوم کی احباب جماعت ایک عرصہ سے بہ شدت انتظار کر رہے تھے۔ حضور کے ابتدائی رشحات و فیوض مختلف رسالوں کتابوں اور اخباروں میں بکھرے پڑے تھے اور ان میں سے اکثر ایک عرصہ سے نایاب ہو چکے تھے۔ جیسا کہ احباب کو بخوبی علم ہے اس ابتدائی زمانہ میں تقاریر کو قلمبند کرنے کا کوئی جماعتی انتظام نہیں تھا۔ مزید بر آن طباعت و اشاعت کا بھی کوئی مرکزی ادارہ نہیں تھا۔ اس کے باوجود ہمارے بعض علم دوست اور مخلص بزرگوں نے ان تقاریر کو قلمبند کیا اور بعض ایسے ہی اور دوستوں نے ان کی طباعت و اشاعت کا کام کیا جس سے علوم کے یہ انوار محفوظ تو ہو گئے لیکن ان کی طباعت و اشاعت اس طرح نہ ہو سکی جس طرح ان کا حق تھا۔ فضل عمر فاؤنڈیشن نے ان انوار کو جمع کرکے احباب کی خدمت میں پیش کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اشاعت کے کام کا تجربہ رکھنے والے احباب ہی ان وقتوں اور مشکلات کا اندازہ کر سکتے ہیں جو ایسے کاموں میں متوقع اور غیر متوقع طور پر پیش آجاتی ہیں۔ ان کتب میں قرآن مجید کتب تفاسیر احادیث بائبل اور تاریخ و سیرت کے جو حوالہ جات آئے ہیں ان کے اصل ماخذ کی نشان دہی کر دی گئی ہے۔ جو حوالہ جات باوجود تلاش کرنے کے نہیں مل سکے انہیں آئندہ ایڈیشن میں حوالہ مل جانے پر شامل کر دیا جائے گا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حضور کی جو کتب و تقاریر جو اس جلد میں شامل ہیں اس وقت کی ہیں جبکہ حضور پچیس سالہ نوجوان تھے۔ اس عمر میں اتنی علمی پختگی، روانی، قوم کا