انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 372

انوار العلوم جلد ۲ ۳۷۲ حقيقة النبوة (حصہ اول) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میں جو مقدمہ کلارک سے حضرت مسیح موعود کے حالات ، تقریروں الہامات اور پیشنگوئیوں اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ضروری اور اہم واقعات کو شائع کرنے والا ہوں اور ۱۸۹۸ء سے خدا کے فضل و کرم سے مستقل طور پر دار الامان قادیان میں رہنے کی سعادت رکھتا ہوں۔ اور چشم دید واقعات کے شائع کرنے کا مجھے جائز فخر حاصل ہے بطور ایک وقائع نگار کے۔ اور سلسلہ کے حالات سے واقف کار کی حیثیت میں جو (الحکم کی گذشتہ ۱۸ مجلدات سے ظاہر ہے) محض خدا کی رضا اور حق کے اظہار کے لئے خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر یقین کر کے اور اس کی قسم کھا کر اپنے صحیح علم کی بناء پر شہادت دیتا ہوں کہ کتاب تریاق القلوب جس کا پورا نام شروع میں تریاق القلوب و جاذب الارواح الی حضرت المحبوب تھا۔ ۱۸۹۹ء کی جولائی میں حضرت مسیح موعود نے لکھی۔ اور پہلی مرتبہ ۳۱ جولائی ۱۸۹۹ء کے الحکم میں اس کا اعلان ہوا۔ یہ کتاب ابتداء ایک مختصر سا رسالہ تھا۔ جولاہوری سلم کے ایک خط کی بناء پر جو اوائل جولائی ۱۸۹۹ء میں آیا لکھا گیا تھا۔ ابتداء وہ صرف ۲۳ صفحہ پر یکم اگست کو ختم ہو چکی تھی۔ مگر پھر حضرت اقدس کو خیال آیا کہ اس میں لیکھرام کے نشان کو شامل کر دیا جارے ۔ چنانچہ بطور ضمیمہ اس کو لگایا گیا۔ اور خیال تھا کہ اگست ۱۸۹۹ء تک کے نشانات جو بڑے بڑے ہیں بطور ضمیمہ نمبر ۲ لگائے جاویں۔ حضرت اقدس کا معمول دربارہ تصنیف کتب یہ تھا کہ ایک کتاب شروع ہو کر بیچ میں رہ جاتی۔ اور اور شائع ہوتی جاتی تھیں۔ اس خصوص سے تریاق القلوب بھی باہر نہ تھی۔ چنانچہ 19 ستمبر ۱۸۹۹ء کے الحکم میں اس کے متعلق اطلاع شائع کر دی گئی کہ اشاعت پر اطلاع دی جائے گی۔ کتاب مذکور 1898ء میں ختم ہو گئی تھی۔ یعنی جس قدر مسودہ حضرت نے دیا تھا وہ لکھا جا کر طبع ہو گیا۔ مگر پھر اور کتابوں کے سلسلہ نے اس سلسلہ کو معرض التواء میں ڈال دیا۔ یہاں تک کہ ۱۹۰۱ء میں مطبع کا انتظام بوجوہات حکیم فضل الدین مرحوم کو دیا گیا۔ جس کا با ضابطہ اعلان الحکم میں بھی ہوا۔ چونکہ بہت سی نا تمام کتابیں پڑی ہوئی تھیں۔ حکیم صاحب نے اقتصادی اور مالی حالات مطبع کے لحاظ سے حضرت اقدس کو توجہ دلائی کہ ان کتب کو شائع کر دیا جاوے۔ اس لئے حضرت صاحب نے تریاق القلوب کا ایک صفحہ اور لگا کر اور ٹائٹل پیج چھپوا کر شائع کر دیا ۔ یہ ۱۹۰۲ء کا واقعہ ہے۔ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو