انوارالعلوم (جلد 2) — Page 144
انوار العلوم جلد ۲ ۱۴۴ تحفة الملوك ہیں جبکہ زبردست بادشاہ اس خدا کے مرسل کے سلسلہ میں داخل ہوں گے لیکن مبارک ہے وہ جو سب سے پہلے اس نعمت کو حاصل کرتا ہے کیونکہ کوئی زمانہ آئے گا جبکہ اپنی بادشاہتیں دیگر خواہش کریں گے کہ ہمیں بھی وہ فضیلت حاصل ہو جائے جو مسیح موعود کے قریب کے لوگوں کو حاصل تھی۔ آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کا سینہ کھول دے اور آپ کو میری باتوں پر غور کرنے کی توفیق دے کیونکہ اس کے فضل کے سوا کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ میں نے ایک حکم کے ماتحت جناب کو مخاطب کیا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ مجھے لغو حکم نہیں دیا گیا ضرور ہے کہ جلد یا بدیر میری یہ تحریر کوئی عظیم الشان نتیجہ پیدا کرے گی جو اس ملک کی قسمت میں ایک حیرت انگیز تغیر پیدا کر دیگی ۔ کیونکہ اللہ تعالی کی باتیں لغو نہیں ہوتیں خدا کرے اس برکت میں سے جو جلد نانول ہونے والی ہے جناب کو بھی بہت سا حصہ ملے۔ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد خلیفہ ثانی حضرت مسیح موعود