انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 26

انوار العلوم جلد 26 26 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔ کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا ۔ یعنی اگر تم سیدھے رستہ پر چلتے رہو گے تو خدا کا مجھ سے وعدہ ہے کہ جو دوسری قدرت یعنی خلافت تمہارے اندر آوے گی وہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگی ۔ عیسائیوں کو دیکھو گو جھوٹی خلافت ہی سہی 1900 سال سے وہ اس کو لئے چلے آ رہے ہیں ۔ مگر مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت کو ابھی 48 سال ہوئے تو کئی بلیاں چھچھڑوں کی خواہیں دیکھنے لگیں اور خلافت کو توڑنے کی فکر میں لگ گئیں ۔ پھر فرماتے ہیں کہ : 7،، تم خدا کی قدرت ثانیہ کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعا کرتے رہو۔“ سو تم کو بھی چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ماتحت دعائیں کرتے رہو کہ اے اللہ ! ہم کو مومن بالخلافت رکھیو اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دیجیو۔ اور ہمیں ہمیشہ اس بات کا مستحق رکھیو کہ ہم میں سے خلیفے بنتے رہیں۔ اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے تا کہ ہم ایک جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر اور ایک صف میں کھڑے ہو کر اسلام کی جنگیں ساری دنیا سے لڑتے رہیں اور پھر ساری دنیا کو فتح کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں گرادیں ۔ کیونکہ یہی ہمارے قیام اور مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض ہے۔ وو قدرت ثانیہ سے یہ جو میں نے قدرت ثار ثانیہ کے معنے معنے خلافت کے کئے ہیں یہ ہمارے ہی نہیں بلکہ غیر مبائعین نے بھی اس کو تسلیم کیا ہوا مراد خلافت ہے ہے۔ چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب لکھتے ہیں:۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے آپ کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیة کے مطابق حسب مشورہ معتمدین صدر انجمن یہ موجودہ قادیان و اقرباء حضرت مسیح موعود به اجازت حضرت (اماں جان ) گل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جس کی تعداد اُس وقت بارہ سوتھ رہ سو تھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمة کو احمد