انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xli of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xli

انوار العلوم جلد 26 30 تعارف کتب اور پھلا یہاں تک کہ آج اسی بیج سے ایک ایسا شاندار درخت پیدا ہو چکا ہے جس کی شاخیں آسمان تک پھیلی ہوئی ہیں اور جس پر ہزار ہا آسمانی پرندوں نے بسیرا کیا ہوا ہے ۔ مگر ابھی ضرورت ہے کہ ہم اپنے کام کو اور بھی وسیع کریں اور خدا تعالیٰ کے جلال اور اس کے جمال کے اظہار کیلئے اس مقدس مشن کی تکمیل میں اپنی عمریں صرف کر دیں جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس دنیا میں مبعوث ہوئے تھے " (21) اُس دن کو قریب سے قریب تر لانے کی کوشش کرو جب اسلام کا جھنڈ ا ساری دنیا میں اپنی پوری شان سے لہرانے لگے حضرت مصلح موعود کا یہ خطاب بھی املاء کردہ تھا جو جلسہ سالانہ 1961ء کے تیسرے روز 28 دسمبر کو اختتامی اجلاس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے نے حضور کی موجودگی میں پڑھ کر سنایا۔ پُر معارف اور ایمان افروز یہ خطاب انتہائی ذوق و شوق اور ولولہ عشق کے عالم میں سنا گیا۔ حضور نے خطاب کے آغاز میں فرمایا کہ 1914 ء میں جب خدا تعالیٰ نے مجھے خلافت کے مقام پر کھڑا کیا تو غیر مبائعین بھی علی الاعلان یہ کہہ رہے تھے کہ 95 فیصد جماعت ان کے پاس ہے اور صرف 5 فیصد جماعت نے خلافت کو تسلیم کیا ہے۔ انجمن کا خزانہ خالی تھا۔ تب خاکسار نے " کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے " کے عنوان سے ایک ٹریکٹ شائع کر کے جماعتوں میں بھجوایا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جہاں جہاں یہ ٹریکٹ پہنچا متر ڈر جماعتوں کے دل صاف ہو گئے اور سنبھل گئے ۔ اور انہوں نے تاروں اور خطوط کے ذریعہ میری بیعت کر لی۔ اور اب بفضلہ تعالیٰ 95 فیصد احباب میرے ساتھ ہیں اور 5 فیصد ان کے ساتھ۔ حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد بھی غیر مبائعین کے سرکردہ احباب جو بعد صدر انجمن احمد یہ پر قابض تھے نے فیصلہ کیا کہ سلسلہ کا جو روپیہ علماء تیار کرنے پر خرچ ہورہا ہے یہ بے فائدہ ہے مدرسہ احمدیہ کو بند کر دینا چاہئے اور صرف ہائی اسکول میں دینیات کی