انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxxiv of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxxiv

انوار العلوم جلد 26 23 تعارف کتب محترم ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس نے پڑھ کر سنایا۔ بعد ازاں راجہ نائر اگلے روز 24 اکتوبر کو حضور بنفس نفیس اجتماع میں تشریف لے آئے اور آپ نے خدام کو بعض دیگر نصائح فرمانے کے ساتھ اس بصیرت افروز پیغام کو نہ صرف پڑھ کر سنایا بلکہ حضور نے خدام سے کھڑے ہو کر ان سے احمدیت کی تبلیغ کے لئے تاریخی عہد بھی لیا ۔ عہد کے الفاظ یہ ہیں: " أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فرض کی تکمیل کے لئے ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچا رکھیں گے۔ ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام کے لئے آخر دم تک جدو جہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔ اے خدا! تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اللهم تو آمِينَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمَيْنَ" (17) افتتاحی و اختتامی خطاب جلسہ سالانہ 1959ء 1960 ء ایک تاریخی سال اس لحاظ سے ٹھہرا کہ امسال دو جلسہ ہائے سالانہ منعقد ہوئے ۔ جلسہ سالانہ 1959ء کی تاریخیں حضرت مصلح موعود نے 23,22 اور 24 جنوری 1960 ء مقرر فرمائیں ۔ اس عظیم الشان روحانی اجتماع میں 70 ہزار عشاق احمدیت نے شرکت کی ۔