انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxii of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxii

انوار العلوم جلد 26 11 تعارف کتب کہ اپنے اپنے علاقوں میں ایک ایک دو دو تھیں ۔ لیکن اب وہاں سینکڑوں احمدی پائے جاتے ہیں " (8) مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب حضرت مصلح موعود نے مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع پر 26 اکتوبر 1957ء کو خطاب فرمایا اور حضور نے اس روز بھی سورۃ النازعات کی انہی آیات کی تلاوت فرمائی جو چند روز قبل مجلس خدام الاحمدیہ کے اجتماع پر تلاوت فرما کر خدام کو تبلیغ اسلام کی طرف توجہ فرما چکے تھے۔ اس خطاب میں بھی حضور نے مبلغین احمدیت اور یورپ میں پہلے احمدیوں کی قربانیوں کا تفصیل سے ذکر فرما کر یورپ میں اسلام اور احمدیت کے اثر ونفوذ کی مثالیں دیں۔ حضور نے فرمایا کہ عمومی طور پر مفسرین النازعات سے فرشتے مراد لیتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ درست نہیں۔ یہاں قربانی کرنے والی جماعت مراد ہے۔ آپ فرماتے ہیں۔ "ہمارے نزدیک اس جگہ صحابہ کی جماعت کا ذکر ہے اور چونکہ جماعت کے لئے بھی مؤنث کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے اس لئے وَالنُّزِعَتِ غَرْقًا کے معنی یہ ہوئے کہ ہم شہادت کے طور پر صحابہ کی ان جماعتوں کو پیش کرتے ہیں جو اسلام کی تعلیم میں محو ہو کر وہ وہ مسائل نکالتی ہیں جو اسلام کی سچائی کو روز روشن کی طرح ثابت کر دیتے ہیں۔ مگر چند دن ہوئے مجھے اللہ تعالیٰ نے سمجھایا ہے کہ ان آیات کے تیسرے معنی یہ ہیں کہ ہم اُن عورتوں کو شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو والنزعتِ غَرْقًا کی مصداق ہیں اور اسلام کی تعلیم پر غور کر کے ان سے نئے نئے نکتے نکالتی ہیں اور اسلام کی تعلیم میں انہماک پیدا کرتی ہیں۔ اس لئے کہ اسلام نے ان پر رحم کیا ہے اور اسلام ہی وہ مذہب ہے جس میں عورتوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ عورت کے ماں ہونے کے لحاظ کے