انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 111

انوار العلوم جلد 26 رہے۔ 111 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔ یہ جو عبدالقدوس صاحب نواب شاہ کی گواہی ہے کہ میاں عبدالوہاب صاحب نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے دنیا مانگی اور ہمارے باپ نے ہمارے لئے دین مانگا، اس کی مزید شہادت لاہور کی مجلس خدام الاحمدیہ نے بھجوائی ہے کہ ایک احمدی سے ایک پیغامی نے آ کر کہا کہ میاں منان کہتے ہیں کہ ہم تو چپ کر کے بیٹھے ہیں کیونکہ ہمارے باپ نے ہمیں خدا کے سپرد کیا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اپنی اولاد کو دنیا کے سپر د کیا تھا۔ یہ جوش نکال لیں۔ سال، دوسال، پانچ سال خوب جوش نکالیں پھر ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ یہ شہادت بھی ہمارے پاس محفوظ ہے۔ اب تم جو مبائعین کی جماعت ہو اور جنہوں نے لکھا تھا کہ قیامت تک ہم خلافت احمد یہ کو قائم رکھیں گے تم بتاؤ کہ کیا مولوی عبدالمنان کے قول کے مطابق دو تین سال میں ٹھنڈے پڑ جاؤ گے یا قیامت تک تمہاری اولادیں خلافت احمد یہ کا جھنڈا کھڑا رکھیں گی ؟“ اس پر چاروں طرف سے آوازیں آئیں کہ ہم قیامت تک خلافت احمد یہ کا جھنڈا کھڑا رکھیں گے یہ چارو اکتوبر 1955ء میں جب صوفی مطیع الرحمن صاحب شدید ذیا بیطس سے فوت ہوئے تو رشید احمد صاحب بٹ ضلع نواب شاہ سندھ کی گواہی کے مطابق میاں عبدالسلام نے کہا کہ صوفی مطیع الرحمن صاحب کا علاج نہیں کروایا گیا اس لئے مر گئے ۔ حالانکہ ان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور سینکڑوں روپیہ سلسلہ نے ان پر خرچ کیا تھا۔ پر میاں محمد عبدالله عبد اللہ صاحب سابق سابق انجینئر انجینئر ایران حال نواب شاہ شاہ سندھ لکھتے لکھتے ہیں کہ کہ میاں وہا وہاب نے ایک دفعہ کہا کہ حضرت صاحب کی مجلس عرفان میں رکھا ہی کیا ہے۔ پھر 1955ء کے شروع کے متعلق ملک صاحب خاں صاحب نون ریٹائرڈ ڈ پٹی کمشنر بیان کرتے ہیں کہ جب میاں عبدالمنان صاحب کا مکان دوسری جگہ بننے لگا تو میں نے بھیرہ کے تعلقات کی وجہ سے ان سے کہا کہ میاں صاحب! میں نے تو آپ کی صحبت حاصل کرنے کے لئے آپ کے قریب مکان بنایا تھا مگر آپ اب کہیں اور چلے ہیں۔ تو اس پر میاں عبدالمنان صاحب