انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 109

انوار العلوم جلد 26 109 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔۔۔۔۔ نیتوں کا پتا لگتا ہے۔ چنانچہ ان کا ایک خط پکڑا گیا ہے جس کا فوٹو ہمارے پاس موجود ہے۔ انہوں نے افریقہ میں ایک احمدی دوست کو لکھا کہ میں تمہارے لڑکے کی شادی کرانے لگا ہوں تم پانسو پونڈ (جو آج کل کے لحاظ سے سات ہزار روپیہ بنتا ہے ) بھیج دو۔ یہ دو۔ یہ خط اس دوست نے اپنے ایک دوست کو جو پاکستان میں ہیں بھیج دیا اور اس نے فوٹو لے کر ہمیں بھجوا دیا۔ وہ خط یہ ہے۔ وو ربوه 17/1/1956ء مکرم و محترم چودھری صاحب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ آپ کا خط موصول ہوا۔ الْحَمْدُ لِلہ چودھری منصور احمد اور ان کی والدہ بفضلہ تعالیٰ بخیریت ہیں۔ پرسوں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے منصور احمد صاحب کی ملاقات ہوئی تھی آج ابھی ابھی حضرت خلیفة المسیح الثانی ایده الله بنصرہ العزیز کی ملاقات کے بعد واپس آئے ہیں ۔ حضور منصور احمد سے آپ کے اور آپ کے کاروبار کے متعلق دریافت فرماتے رہے۔ عزیز کی شادی کے سلسلہ میں ایک جگہ تجویز کی گئی ہے۔ لڑکی بی ۔اے پاس ہے اور اس وقت بی ٹی میں لاہور کالج میں پڑھ رہی ہے۔ لڑکے کے دادا نہایت مخلص اور سلسلہ کے فدائی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔ والد آجکل قادیان میں مقیم ہیں ۔ لڑکی تعلیم یافتہ اور مخلص ہے۔ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو یہ رشتہ پسند ہے۔ لڑکی کے ایک چا یہاں سلسلہ کے مبلغ ہیں۔ دوسرے چچا مولوی صالح محمد صاحب پیچھے سلسلہ کی طرف سے انگلستان بھجوائے گئے تھے۔ آج کل مغربی افریقہ گولڈ کوسٹ ان کا تبادلہ ہو گیا ہے۔ دادا کا نام فضل احمد صاحب ہے اور والد کا عبدالرحیم ۔ لڑکی کا ایک بھائی یہاں رہتا ہے۔ کالج میں زیر تعلیم ہے اور تبلیغ کی ٹریننگ لے رہا ہے ان کی ذات راجکمار یا راجپوت ہے۔ میرے خیال میں رشتہ موزوں