انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 86 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 86

انوار العلوم جلد 26 86 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ۔۔ پھرتے ہیں تو میں یہ کہنے پر مجبور ہوں گا کہ یہ سب کذب اور افتراء چودھری صاحب جیسے اور ان جیسے دیگر دشمنانِ احمدیت کے اپنے گھڑے ہوئے ہیں اور خواہ مخواہ احمدیوں کو بدنام کرتے پھرتے ہیں۔ اس پر یک لخت چودھری برکت علی صاحب نے کہا کہ "وہ آپ کے خلیفہ اول کے لڑکے مولوی عبد الوہاب ہیں ۔ حضور ! مجھے اُس وقت ہرگز یقین نہیں آیا تھا کہ مولوی عبدالوہاب صاحب کے متعلق جو باتیں چودھری برکت علی نے کی ہیں وہ سچ ہیں بلکہ یہی سمجھتا رہا کہ ان پر افتراء کیا جا رہا ہے۔ اور چونکہ تحقیق کے بغیر کسی پر عائد شدہ الزام کو پھیلانا اسلام میں ممنوع ہے میں آج تک خاموش رہا ہوں ۔ آج تیرہ سال کے بعد اس واقعہ کو حلفیہ طور پر بیان کر کے اپنے فرض سے سبکدوش ہوتا ہوں ۔‘41 سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 1931ء ، 1932 ء میں احمد یہ ہوسٹل کی رہائش کے زمانہ میں میاں عبدالوہاب احمد یہ بلڈنگس میں جاتے اور مولوی محمد علی صاحب سے ملا کرتے تھے اور اُن سے امداد بھی لیتے تھے۔ جیسا کہ ملک عبدالرحمن صاحب خادم کی گواہی سے ظاہر ہے جو ہمارے ا پاس محفوظ ہے اور جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ :- اگرچہ 1926ء سے لے کر آج تک مولوی عبدالوہاب صاحب کو ایک مرتبہ بھی منافقانہ خیالات کے میرے سامنے اظہار کی جرات نہیں ہوئی لیکن میں اچھی طرح سے جانتا ہوں کہ اُن کی یہ بیماری نئی نہیں بلکہ جس زمانہ میں ہم کالج میں پڑھتے اور احمد یہ ہوٹل لاہور میں رہتے تھے تو وہ اُن دنوں بھی احمد یہ بلڈنگ میں جاتے اور مولوی محمد علی صاحب سے ملا کرتے تھے اور لی امداد بھی لیا کرتے تھے حالانکہ صدر انجمن احمد یہ کی طرف سے ان کو بہت کافی مالی امداد با قاعدہ ملتی تھی ۔ یہ 1931ء، 1932 ء کی بات ہے ۔“ اسی کی تائید شیخ محمد اقبال صاحب تاجر کوئٹہ کے بیان سے بھی ہوتی ہے جس کو ابھی بیان کیا