انوارالعلوم (جلد 25) — Page 73
انوار العلوم جلد 25 73 سیر روحانی (8) نہیں بتاتی کہ یہ کب سے بنا ہے؟ اتنی پرانی جاگیر تو دنیا میں الگ رہی اس کا سواں حصہ بھی پرانی جاگیر دنیا میں کوئی نہیں جو محفوظ ہو۔ ساری کی ساری جائدادیں ضبط کر لی گئیں ، تباہ ہو گئیں مگر یہ جاگیر اُسی طرح کھڑی ہے۔ یک اور روحانی جاگیر جو خدا تعالیٰ پھر اسی دفتر سے ایک جاگیر جاری ہوئی۔ فرماتا ہے وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الذُّبُورِ کے نیک بندوں کو دی گئی مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصُّلِحُونَ ۔ 28 ہم نے زبور میں اپنا کلام اور اپنی حکمتیں اور اپنی نصائح لکھنے کے بعد یہ لکھا کہ فلسطین کی زمین کے ہمیشہ میرے نیک بندے وارث ہوتے رہیں گے۔ یہ کتنا شاندا ا شاندار وعدہ تھا اور اتھا اور کس شان سے پورا ہوا۔ اس وعدے کی تفصیل یہ ہے سورہ بنی اسرائیل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أُولَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِلْلَ الدِّيَارِ وَ كَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا - ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَ امْدَدْنَكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَجَعَلْنَكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا - 29 پھر تھوڑی دیر کے بعد فرماتا ہے فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوا وُجُوهَكُمْ وَ لِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبِرُوا مَا عَلَوْا تَثْبِيرًا عَلَى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًا - 30 ارضِ مقدس کے متعلق فرمایا ہم نے ایک اور بھی جاگیر دی تھی اور اس کے ساتھ کچھ شرطیں لگائی تھیں اور وہ یہ کہ بعض شرائط اور قیود کا ذکر فلسطین خدا کے نیک بندوں کو ملے گا۔ چونکہ پہلے یہود کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، اس لئے ان کو یہ جاگیر ملے گی لیکن یہ شرطیں ہیں کہ :۔ 1 - کچھ عرصہ کے بعد ہم یہ جاگیر تم سے چھین لیں گے ۔ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أَولَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ ہم اپنے حکم کے ساتھ ایک قوم کو مقرر کریں گے جو بڑی فوجی طاقت رکھتی ہوگی ۔ فَجَاسُوا خِلک وہ فلسطین کے تمام شہروں میں گھس