انوارالعلوم (جلد 25) — Page 284
انوار العلوم جلد 25 284 سیر روحانی نمبر (9) مادی اور روحانی نہروں میں بعض اور فرق پھر مادی نہروں میں کشتیاں ڈوبتی ہیں مگر یہ نہر کشتیاں تیراتی ہے۔ مادی نہریں سڑنے والی مچھلیاں کھلاتی ہیں مگر یہ نہر کبد حوت کے جنتی کباب کھلاتی ہے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ اَوَّلُ طَعَامٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ زِيَادَةُ كَبِدِ حُوْتٍ 11 یعنی پہلا کھانا جو جنتیوں کو ملے گا وہ مچھلی کے جگر کا زائد ا زائد حصہ ہو گا جو نہایت اعلیٰ حصہ ہوتا ہے۔ روحانی نہریں کبھی کا فوری اور کبھی زنجبیلی پھر دوسری نہریں اس دنیا ختم ہو جاتی ہیں مگر یہ نہر کبھی دودھ اور کبھی شہد کی شکل میں سمندر پار ہی نہیں جاتی بلکہ موت پار بھی جاتی ہے۔ اور کبھی کا فوری شکل میں ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔ يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا - 12 خدا تعالیٰ کے نیک بندے ایسے پیالے پئیں گے جن میں کافور کی ملونی ہو گی۔ اور کبھی زنجبیلی شکل میں ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ فرمایا وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلا - 3 مؤمنوں کو جنتوں میں ایسے گلاسوں سے پانی پلایا جائے گا جن میں زنجبیل ملی ہوئی ہو گی۔ پھر کبھی دودھ کی شکل میں یہ نہر چل پڑتی ہے جیسا کہ فرماتا ہے مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا اَنْهُرُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ اسِ ۚ وَ أَنْهُرُ مِنْ تَبَن لَّمْ يَتَغَيَّرُ طعمه 14 یعنی یہ جو قرآنی تعلیم کی نہر ہے۔ یہ ایک دن جنت میں نہروں کی شکل میں ظاہر ہو گی۔ مگر وہاں کئی نہریں ہونگی کسی میں پانی ہو گا مگر وہ پانی سڑنے والا نہیں ہو گا۔ اور کچھ نہروں میں دودھ ہو گا مگر دودھ کا مزہ تو بگڑ جاتا ہے اُن کا مزہ کبھی خراب نہیں ہو گا۔ پھر کبھی یہ نہر شہد کی شکل میں چل پڑتی ہے ۔ جیسے فرمایا۔ وَ انْهُرُ مِنْ عَسَلٍ مُّصَلَّى - 65 یعنی وہاں خالص اور مصفی شہد کی بھی نہریں ہونگی۔ محمد ی نہر کوثر کی شکل میں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کبھی محمدمی شہر قیامت میں کوری کی ہیں کہ ہوا کے یا الموت میں کوثر کی شکل میں ظاہر ہو جاتی ہے جیسا کہ وہ